بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

راجستھان:دو نوعمر بہنوں کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی

دو نوعمر بہنوں کو ان کے والد کے دو ساتھی کارکنوں نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا،

راجستھان:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) راجستھان کے الور ضلع میں ایک اینٹوں کے بھٹے پر دو نوعمر بہنوں کو ان کے والد کے دو ساتھی کارکنوں نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے پیر کو بتایاکہ دونوں لڑکیاں حاملہ ہیں۔لڑکی کے والد نے جمعہ کو نیب پولیس اسٹیشن میں اس سلسلے میں شکایت درج کرائی۔ شکایت میں اس نے الزام لگایا کہ اس کی 15 اور 13 سال کی بیٹیوں کو سپی اور سبحان نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب بڑی لڑکی نے پیٹ میں درد اور صحت کے دیگر مسائل کی شکایت کی۔ پولیس نے بتایا کہ اس کے والدین اسے ایک ڈاکٹر کے پاس لے گئے، جنہوں نے انہیں بتایا کہ وہ ساڑھے سات ماہ کی حاملہ ہے۔جب اس کے والدین نے اس سے سوال کیا تو لڑکی نے بتایا کہ سپی اور سبحان نے اس کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ اس نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اس کی چھوٹی بہن کے ساتھ بھی عصمت دری کی تھی،‘‘متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا کہ ملزمان نے اس واقعے کے بارے میں کسی کو بتایا تو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ (الور) آنند شرما نے کہا کہ این ای بی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی اور لڑکیوں کا طبی معائنہ کرایا گیا۔ میڈیکل ٹیسٹ میں دونوں لڑکیوں کے حاملہ ہونے کی تصدیق ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ چھوٹی متاثرہ لڑکی ڈھائی ماہ کی حاملہ ہے۔نیب کے ایس ایچ او انل جین نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ خاندان اینٹوں کے بھٹے کے قریب رہتا ہے جہاں متاثرین کے والد کام کرتے ہیں۔

ایک اور معاملے میں، ضلع کے بانسور علاقے میں دو افراد نے ایک نابالغ لڑکی کی عصمت دری کی۔شرما نے کہا کہ اس سلسلے میں جمعہ کو ایف آئی آر درج کی گئی۔ متاثرہ نے الزام لگایا کہ جب وہ اسکول جارہی تھی تو دو ملزمان نے اسے اغوا کیا اور زیادتی کی۔ ملزم نے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی اور دھمکی دی کہ اگر اس نے اس کے بارے میں کسی کو بتایا تو وہ اسے سوشل میڈیا پر پھیلا دے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button