ترکیہ میں انتہائی قریب سے دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات کی ویڈیو وائرل
ترکیہ کے شہر استنبول میں دوہرے قتل کی ایک لرزہ خیز واردات کی ویڈیو سامنے آئی ہے
استنبول :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) ترکیہ کے شہر استنبول میں دوہرے قتل کی ایک لرزہ خیز واردات کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ یہ واقعہ استنبول کے اسنیورٹ ضلع میں پیش آیا جہاں پوائنٹ بلینک فاصلے سے گولیاں مار کر دو افراد کو قتل اور تیسرے کو زخمی کر دیا گیا۔سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ چار افراد ایک دکان پر دھاوا بول رہے ہیں اور تینوں افراد کو گولی مار رہے ہیں۔اس ہولناک واقعے کے نتیجے میں 24 اور 20 سال کی عمر کے دو نوجوان جاں بحق اور 21 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔
یہ واقعہ 29 جولائی ہفتے کی رات ساڑھے گیارہ بجے اسنیورٹ میں مہمت عاکف ارسوی اسٹریٹ پر ایک دکان میں پیش آیا، جس کے بعد پولیس فورسز نے سیاہ رنگ کی کار میں سفر کرنے والے چار افراد کی تلاش شروع کی ہے۔ انٹرنیٹ خبر ویب سائٹ کے مطابق کل اتوار 30 جولائی کو پولیس نے واقعے میں ملوث افراد میں سے ایک کو گرفتار کر لیا۔
ٹوئٹر کے صارفین نے اس ویڈیو کو "بربریت”، "دھمکی”، "ڈاکہ زنی” اور "ترکیہ محفوظ نہیں ہے” الفاظ کے ساتھ شیئر کیا ہے۔استنبول شہر متواتر قتل وغارت گری اور حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے اور 2022 میں استنبول میں قتل کی 324 وارداتیں ہوئیں جن میں 344 افراد ہلاک ہوئے۔ حکام نے ان واقعات کے سلسلے میں 793 افراد کو گرفتار کیا۔ 2021 میں شہر میں 294 ہلاکتیں ہوئیں تھیں۔
اسطنبول _اسنيورت الاعتداء محل للسوريين وقتل ٣ اشخاص pic.twitter.com/1c2GFj3GMY
— بستان القلوب (@_7281409998353) July 30, 2023



