ٹیسٹ آل راؤنڈر رینکنگ میں اشون کو ہوا فائدہ

دبئی: (اردودنیا.اِن)انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے ہندوستانی اسپنر آر اشون کوٹیسٹ آل راؤنڈر رینکنگ میں فائدہ ہوا ہے ۔
اشون آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین آل راؤنڈر ٹیسٹ رینکنگ میں 5 نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔ کائل جیمسن ، مشیل اسٹارک ، کولن ڈی گرانڈہوم ، پیٹ کمنس اور کرس ووکس اب اشون کے پیچھے ہیں۔ اشون کے اس وقت 336 پوائنٹس ہیں۔ واضح رہے کہ اشون ٹاپ 5 میں جگہ بنانے والے دوسرے ہندوستانی ہیں۔
اس کے ساتھ ہی دوسرے ٹیسٹ میں 161 رنز بنانے والے روہت شرما بیٹنگ کی درجہ بندی میں ٹاپ 14 میں پہنچنے میں کامیاب رہے ہیں۔ ساتھ ہی پنت ٹیسٹ رینکنگ میں بھی 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ یہ پنت کے کیریئر کی بہترین درجہ بندی ہے۔
رویندر جڈیجا ایشون سے آگے ہیں جو نمبر 2 کی پوزیشن پر ہیں۔ آئی سی سی کی تازہ ترین آل راؤنڈر رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر پہلے نمبر پر ہیں۔ ان کے فی الحال 407 پوائنٹس ہیں۔ دوسرے نمبر پر ہندوستانی تجربہ کار جڈیجہ ہیں جن کے 403 پوائنٹس ہیں۔ بین اسٹوکس کو نقصان ہوا ہے ،
اسٹوکس اس فہرست میں 3 نمبر پر آگئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی اشون بولنگ رینکنگ میں ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔ اشون آئی سی سی کی بولنگ رینکنگ میں ساتویں نمبر پر ہیں۔ پیٹ کمنس بولنگ رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔



