بین الاقوامی خبریں
لبنانی گلوکارہ کا طویل لباس، گنیز بک میں نام درج کروالیا
لبنان کی معروف گلوکارہ نجوی کرم Najwa Karam نے طویل گاون زیب تن کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرالیا۔
بیروت،31جولائی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)لبنان کی معروف گلوکارہ نجوی کرم Najwa Karam نے طویل گاون زیب تن کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرالیا۔ العربیہ نیٹ کے مطابق نجوی کرم پہلی عرب گلوکارہ ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ گاون کی لمبائی 182.7 فٹ(55.7 میٹر) ریکارڈ کی گئی۔لبنانی گلوکارہ نے اردن کے دارالحکومت عمان میں اپنے نئے البم کے اجر کے موقع پر پرستاروں سے ملاقات کی اس کے ساتھ اپنے لباس کے حوالے سے ریکارڈ بھی بنایا۔نجوی کرم نے اردنی فیسٹول جرش میں نئے انداز سے شرکت کی۔ انہوں نے سفید رنگ کا جمپ سوٹ اور گاون زیب تن کیا جسے سنہری بیلٹ سے مزین کیا گیا تھا۔ لبنانی گلوکارہ نے فیسٹول میں اپنی منفرد شخصیت سے موزوں، خوبصورت اور پرکشش انداز میں سامنے آنے کا ریکارڈ بنایا۔



