قومی خبریں

سیلاب میں بہہ کر پاکستان پہنچے دو ہندوستانی ، پاک رینجرس سے دی اطلاع

دو ہندوستانی نوجوان سیلاب میں بہہ کر پاکستان کی سرحد کے اندر پہنچ گئے

فیروز پور،31جولائی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) پنجاب کے فیروز پور میں ہندوستان- پاکستان سرحد سے متصل گاوں غزنی والا سے دو ہندوستانی نوجوان سیلاب میں بہہ کر پاکستان کی سرحد کے اندر پہنچ گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں پاکستانی رینجرس نے چیک پوسٹ پر ہوئی فلیگ میٹنگ میں جانکاری دی ہے۔ہندوستانی افسران نے بتایا کہ فلیگ میٹنگ کے دوران اس سلسلہ میں خبر ملی ہے اور اب دونوں نوجوانوں کی واپسی کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ دراصل یہ دونوں نوجوان لدھیانہ کے رہنے والے ہیں اور وہ اپنے گھر سے شری ہری مندر صاحب جانے کی بات کہہ کر نکلے تھے۔نوجوانوں کے بارے میں پوچھ گچھ کرنے کیلئے ان کے اہل خانہ فیروزپور کے تھانہ لکھوں کے بہرام پہنچے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایسی معلومات ہیں کہ دونوں پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ نوجوانوں کے اہل خانہ ناہر سنگھ نے بتایا کہ یہ لوگ اپنے گھر سے شری ہری مندر صاحب کا کہہ کر گئے تھے، مگر اب اطلاع ملی ہے کہ دونوں نوجوان سیلاب میں بہہ کر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔اب ان کے بارے میں پوچھ گچھ کرنے کیلئے تھانہ لکھوں کے بہرام آئے ہیں۔ ابھی وہ دونوں پاکستانی رینجرس کے پاس ہی ہیں۔اسی معاملہ کو لے کر تھانہ لکھوں کے بہرام کے ایس ایچ او بچن سنگھ نے بتایا کہ فلیگ میٹنگ میں پاکستانی رینجروں نے بتایا تھا کہ دو ہندوستانی سیلاب کے پانی میں بہتے ہوئے پاکستان پہنچ گئے تھے۔ ان دونوں کو بچایا گیا ہے۔بچن سنگھ نے کہا کہ پاکستانی رینجرز سے آج بھی میٹنگ ہورہی ہے اور دونوں نوجوان کے بارے میں آگے کی جانکاری ملے گی۔ دونوں نوجوان ہندوستانی ہیں، انہیں واپس لانے کیلئے بھی کارروائی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button