قومی خبریں

ایس ٹی ایف نے پی ایف آئی کے لیڈران کواے ٹی ایس کے حوالے کیا

ایس ٹی ایف نے پی ایف آئی کے لیڈران کواے ٹی ایس کے حوالے کیا

ایس ٹی ایف نے پی ایف آئی کے لیڈران کواے ٹی ایس کے حوالے کیا
لکھنؤ: (ارددونیا.اِن) لکھنؤمیں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے سربراہ اترپردیش کے رہائشی ، انصر بدرالدین اور فیروز خان کو آج یوپی ایس ٹی ایف نے اے ٹی ایس کے حوالے کردیا۔ اے ٹی ایس نے دونوں پر غداری کا مقدمہ درج کیا ہے۔ اس سے قبل لکھنؤ ایس ٹی ایف پولیس اسٹیشن میں بھی ان دونوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ اے ٹی ایس نے دونوں کو این آئی اے عدالت میں پیش کیا۔ جہاں عدالت نے سات روزہ ریمانڈ درخواست منظور کرلی ہے۔

ایس ٹی ایف نے پی ایف آئی کے لیڈران کواے ٹی ایس کے حوالے کیا
INDIA TODAY-pic

بدرالدین اور فیروز پر غداری کا مقدمہ درج، این آئی اے عدالت میں 7 روزہ ریمانڈ منظور

اسی کے ساتھ ہی ایس ٹی ایف کوپاپولرفرنٹ آف انڈیا کے قومی جنرل سکریٹری رؤف شریف کا 5 دن کا تحویل ریمانڈ موصول ہوا ہے ، جو متھرا جیل میں قیدہیں۔ اے ڈی جے ون عدالت نے 18 سے 23 فروری تک ریمانڈ منظور کیا ہے۔

ان سب سے آمنے سامنے پوچھ گچھ ہوگی۔یوپی کے اے ڈی جی (لا اینڈ آرڈر) پرشانت کمار نے بتایاہے کہ پی ایف آئی کے 2 افراد سے دستاویزات ، دھماکہ خیز آلات ، ڈیٹونیٹر ، 1 پستول برآمد ہوئے ہیں۔انھیں عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

وہ کچھ اہم لوگوں کو نشانہ بنا رہے تھے۔ ان کامقصد ملک میں انتشار پھیلانا تھا۔ ہم نے پایاہے کہ ہاتھرس کیس کے دوران بھی پی ایف آئی تنظیم نے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد ہم نے ان کے 123 ممبروں کو پکڑ لیا ہے۔ جب کہ پاپولرفرنٹ آف انڈیانے پریس ریلیزجاری کرکے ان الزمات کی سخت تردیدکی ہے اورانھیں بے بنیادبتایاہے۔

فی الحال ان کے کچھ ممبران جیل میں ہیں اور کچھ ممبروں کی نگرانی کی جارہی ہے۔پی ایف آئی کے کمانڈر انصر بدرالدین اور فیروز کو یوپی ایس ٹی ایف نے منگل کی شام گرفتار کیا تھا۔دراصل ایس ٹی ایف کادعویٰ ہے کہ کچھ دنوں سے اطلاع مل رہی تھی کہ پی ایف آئی کے لوگ یوپی کے بہت سے اہم حساس مقامات اور ہندو تنظیموں کے بڑے عہدیداروں پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور خصوصی زمرے کے مضبوط ارکان بھی بنا رہے تھے۔

ایس ٹی ایف نے مخبروں کو متحرک کردیا۔ ایس ایف ٹی کو 11 فروری کو بتایا گیا تھا کہ کچھ لوگ ٹرین سے لکھنؤ آئیں گے۔ جس کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button