بین الاقوامی خبریں

عراق میں شقی القلب سابقہ شوہر کا انسانیت سوز اقدام، مطلقہ سرعام بے لباس کر دی

سرعام ایک خاتون کو بے لباس کرنے اور اس پر چاقو سے حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بغداد:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) عراق کے دارالحکومت بغداد کی ایک شاہراہ پر سرعام ایک خاتون کو بے لباس کرنے اور اس پر چاقو سے حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔تفصیلات کے مطابق 27 سالہ متاثرہ خاتون بغداد کے الکندی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ گہرے زخموں کی وجہ سے وہ قوت گویائی سے محروم ہو سکتی ہے۔عراقی خاتون اسما کے والد بتایا کہ ’میری بیٹی کو اس کے سابق خاوند نے ایک شاہراہ پر بے لباس کیا اور چاقو سے 31 وار کیے‘۔انہوں نے بتایا کہ ’سات ماہ قبل دونوں میں علاحدگی ہوئی تھی۔ بچوں پر جھگڑا چل رہا تھا‘۔ یہ کہاں کی انسانیت، کیسی غیرت اور کیسا نام نہاد وقار ہے۔ جسے جواز بنا کر سابق خاوند نے میری بیٹی کا یہ حشر کیا ہے‘۔

متاثرہ خاتون کے والد نے دکھ بھرے لہجے میں کہا کہ ’ملزم مفرور ہے۔ ابھی تک گرفتار نہیں ہوا۔ بغداد پولیس نے کوئی موقف نہیں دیا ہے، ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے‘۔بغداد میں انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ’جو کچھ عراقی خاتون کے ساتھ ہوا وہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے اور نہ ہی آخری۔ یہاں گذشتہ دو ماہ کے دوران تشدد کے 500 سے زیادہ واقعات ریکارڈ پر آچکے ہیں بعض میں نوبت قتل تک پہنچ چکی ہے۔

 

انسانی حقوق کی تنظیموں کےمطابق ملک بھر میں گھریلو تشدد کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ خواتین، بچوں اور بوڑھوں پر تشدد کیا جا رہا ہے۔ ایک سال کے دوران 15 ہزار سے زیادہ تشدد کے واقعات ہوئے ہیں‘۔یاد رہے کہ عراقی کابینہ میں اس حوالے سے ایک قانون کا مسودہ 2020 پیش ہوا تھا لیکن پارلیمنٹ نے ابھی تک اس کی منظوری نہیں دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button