بین ریاستی خبریںسرورق

سورت: 23 سالہ نوجوان کو کمسن کے ریپ اور قتل پر سزائے موت

گجرات میں سورت کی خصوصی عدالت نے 20 ماہ کی  لڑکی کی عصمت دری اور قتل کیس کی سماعت کی

متاثرہ خاندان کو 10 لاکھ روپے دینے کا حکم

سورت :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) عدالت نے 20 ماہ کی بچی کی عصمت دری اور قتل کے جرم میں ایک 23 سالہ نوجوان کو موت کی سزا سنائی ہے۔ یہ معاملہ فروری کے مہینے کا ہے۔ اسماعیل عرف اسماعیل یوسف حجت کو پیر (31 جولائی) کو جج شنکنتلا سولنکی نے جرم کا مجرم قرار دیا۔ عدالت نے اسماعیل کو آئی پی سی کی دفعہ 302 (قتل) اور 376 اے بی (12 سال سے کم عمر لڑکی کی عصمت دری) اور پوکسو ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت موت کی سزا سنائی۔ ایڈوکیٹ نین سکھداوالا نے بتایا کہ جج نے آئی پی سی سیکشن 364 (متاثرہ کو قتل کرنے کے لیے اغوا کرنا) اور سیکشن 366 (متاثرہ کو زیادتی کے لیے اغوا کرنا) کے تحت عمر قید اور ایک ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

اس کے ساتھ ہی عدالت نے متاثرہ کے خاندان کی مالی حالت کا بھی نوٹس لیا اور حکم دیا کہ مجرم اس کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے ادا کرے۔ ایڈوکیٹ سکھداوالا نے بتایا کہ لڑکی کے جسم پر شدید چوٹیں تھیں۔ اس کے پیٹ پر کاٹنے کے نشانات تھے۔متاثرہ فریق کے مطابق اسماعیل لڑکی کے والد سے واقف تھا۔ 27 فروری کو وہ لڑکی کو ناشتہ خریدنے کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا۔ اسماعیل واپس نہ آنے پر لڑکی کے گھر والے پریشان ہوگئے اور اس کی تلاش شروع کردی۔ اس معاملے کی شکایت پولس سے کی۔

لڑکی کی نعش کئی گھنٹے بعد ملی

اہل خانہ نے بتایا کہ کئی گھنٹے بعد لڑکی کی نعش کپلیٹھا گاؤں میں ایک متروک عمارت کے پیچھے ایک جھیل کے قریب سے ملی اور اسماعیل لاپتہ تھا۔ پولیس نے اسے سورت کے قریب ایک گاؤں سے ٹریس کیا اور اسے عصمت دری اور قتل کے الزام میں 28 فروری کو گرفتار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button