اسپورٹسسرورق

فرانسیسی فٹبالر کلیان ایمباپے سال بھر میں وراٹ کوہلی کی 16 سالہ کمائی سے زائد پیسے کریں گے حاصل

وراٹ کوہلی سب سے زیادہ کمانے والے ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔

نئی دہلی ،2اگست:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) وراٹ کوہلی سب سے زیادہ کمانے والے ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔ پچھلے سال انہوں نے تقریباً 277 کروڑ روپے کمائے تھے۔ وہ آئی پی ایل ٹیم آر سی بی کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ انہیں 2023 میں ٹی 20 لیگ کھیلنے کے لیے فرنچائز سے 15 کروڑ روپے ملے۔ وہ تقریباً 16 سالوں میں انڈین پریمیر لیگ سے اب تک 173 کروڑ روپے کما چکے ہیں۔ وہیں 24 سالہ فرانسیسی فٹبالر کلیان ایمباپے Kylian Mbappe کو سعودی عرب کے فٹ بال کلب الہلال سے ایک سال کے لیے تقریباً 6300 کروڑ روپے مل سکتے ہیں۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی کپتان ایمباپے نے پیرس سینٹ جرمین سے کہا ہے کہ وہ اپنے معاہدے میں توسیع نہ کریں۔ اسی وجہ سے وہ پی ایس جی کے ساتھ پری سیزن ٹور میں جاپان بھی نہیں گئے۔اگر کیلیان ایمباپے اور الہلال کے درمیان معاہدہ ہو جاتا ہے تو وہ فٹ بال کے مہنگے ترین کھلاڑی بن جائیں گے۔ انہوں نے تقریباً 1700 کروڑ روپے میں موناکو سے 2017 میں پی ایس جی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

انگلش کلب چیلسی کے علاوہ مانچسٹر یونائیٹڈ، انٹر میلان اور بارسلونا نے بھی ایمباپے کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ بات کریں الہلال کلب کی تو یہ سعودی عرب پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت ہے۔ دنیا کے لیجنڈ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بھی سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے النصر میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ اسی دوران ارجنٹائن کے فٹ بال کھلاڑی لیونل میسی بھی یورپ چھوڑ کر امریکہ پہنچ گئے ہیں۔ میسی امریکہ میں انٹر میامی کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ ایمباپے 2023 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ فوربس کے مطابق ان کی کمائی تقریباً 980 کروڑ روپے تھی۔ کرسٹیانو رونالڈو 1112 کروڑ روپے کی کمائی کے ساتھ پہلے جبکہ لیونل میسی 1063 کروڑ روپے کی کمائی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ تینوں فٹبالر ہیں۔ ورات کوہلی سب سے زیادہ کمانے والے ٹاپ 50 کھلاڑیوں میں بھی نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button