سرورقفلمی دنیا

فلم ’شعلے‘ بھی انگریزی فلم once upon time in the west کا چربہ نکلی

عادل حسین نے اپنی پوسٹ میں فلم ’ونس اپون اے ٹائم ان دی ویسٹ‘ کے سین کی ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا

ممبئی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) 1975 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی مشہور زمانہ بلاک بسٹر فلم ’شعلے‘ 1968 میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ کی فلم ’once upon time in the west‘ کا چربہ نکلی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر پوسٹ کرتے ہوئے اداکار عادل حسین نے انکشاف کیا کہ مشہور زمانہ فلم شعلے اپنے وقت کی ہالی ووڈ فلم ’ونس اپون اے ٹائم ان دی ویسٹ‘ کا چربہ ہے۔فلم شعلے کے ایک نہیں، دو نہیں بلکہ کئی سین، پھر چاہئے وہ دھرمیندر کے ٹینک کا مشہور سین ہو یا پھر بسنتی کے گبر سنگھ کے آدمیوں کے سامنے ناچنے والا، مشہور گانا محبوبہ ہو یا پھر گبر کا ٹھاکر کے خاندان کو ایک ایک کرکے گولی مارنے والا سین سب ہی ہالی ووڈ کے ہدایت کار سرجیو لیون‘ کی مذکورہ فلم سے مماثلت رکھتے ہیں۔

عادل حسین نے اپنی پوسٹ میں فلم ’ونس اپون اے ٹائم ان دی ویسٹ‘ کے سین کی ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا کہ ’ہا ہا ہا… کس نے سوچا ہوگا کہ بھارت میں سب سے زیادہ دیکھی اور پسند کی جانے والی فلموں میں سے ایک اس فلم کی کاپی ہوگی، کیا آپ پہلے سے جانتے تھے؟ یقیناً نہیں‘۔خیال رہے فلم شعلے میں سنجیو کمار، امجد خان، امیتابھ بچن، ہیما مالنی اور دھرمیندر نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

عادل حسین کی جانب سے اس حیران کُن انکشاف پرسوشل میڈیا صارفین تبصڑہ کرتے ہوئے لکھ رہے ہیں کہ ’واہ میں اس فلم کو دیکھ کر حیران ہوں جس نے نسلوں کو متاثر کیا ہے، یہ اندازہ لگانا واقعی مشکل ہے کہ اصل سنیما کون سا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button