سرورققومی خبریں

رنگ پر مبنی تبصروں پر طلاق کی منظوری،بیوی کا شوہر کو کالا کہنا ظلم کے مترادف،کرناٹک ہائی کورٹ

الی جلد کی رنگت پر تبصرے ظلم کے مترادف ہے

شوہر پر جھوٹے الزامات

نئی دہلی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) طلاق کے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے، کرناٹک ہائی کورٹ نے ایک حالیہ فیصلے میں کہا ہے کہ کالی جلد کی رنگت پر تبصرے ظلم کے مترادف ہے۔ شوہر نے فیملی کورٹ کی جانب سے طلاق نہ دینے کے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ سب ڈویژن بنچ نے کہا کہ بیوی نے شوہر کی سیاہ رنگت کی وجہ سے مسلسل تذلیل کی اور کالی جلد والے شخص کے طور پر اسے ہراساں کیا۔بنچ نے مشاہدہ کیا کہ اسے چھپانے کے لیے بیوی نے اپنے شوہر پر ناجائز تعلقات کا جھوٹا الزام لگایا۔

ہائی کورٹ نے ہندو میرج ایکٹ کی دفعہ 13(i)(a) کے تحت شادی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے شوہر کے لیے طلاق بھی منظور کر لی اور نچلی عدالت کے حکم کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ خبر کے مطابق دونوں کی شادی سال 2007 میں ہوئی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔ شوہر نے سال 2012 میں بنگلور کی فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست دائر کی تھی۔ فیملی کورٹ نے 13 جنوری 2017 کو شوہر کی درخواست کو خارج کر دیا تھا۔

شوہر، ساس اور سسر کے خلاف مقدمہ درج

درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ شادی کے بعد اس کی بیوی نے ہمیشہ اسے کالا کہہ کر طعنہ دیا اور اس کی تذلیل کی۔ اس نے کسی طرح اپنی بیٹی کی خاطر گالیوں کو برداشت کیا۔بیوی نے آئی پی سی کی دفعہ 498 اے کے تحت اپنے شوہر اور سسرال والوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کرایا تھا۔ شوہر نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ اس کی اہلیہ نے 2011 میں اس کی بوڑھی ماں اور خاندان کے افراد کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ اس کیس کے سلسلے میں اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا اور اس نے 10 دن تھانے اور عدالت میں گزارے۔بیوی اپنے والدین کے گھر چلی گئی تھی اور کبھی واپس نہیں آئی۔ بیوی نے اپنے شوہر اور اس کے اہل خانہ کے خلاف مجرمانہ شکایات بھی درج کرائی تھیں۔ تاہم عدالت نے کہا کہ اہلیہ نے درخواست گزار پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button