بین الاقوامی خبریںسرورق

مصر: تعزیتی تقریب میں دورانِ تلاوت قاری پر پیسے نچھاور پر ہنگامہ

اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا ہوگیا۔

قاہرہ ، 8اگست :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) مصر میں سوشل میڈیا پر گذشتہ دو روز سے ایک ایسی ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں مصرکے ایک مشہور قاری کو تعزیتی تقریب کے دوران تلاوت کلام پاک کرتے اور اس دوران ایک شخص کی طرف سے ان پر پیسے نچھاور کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا ہوگیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک تعزیتی تقریب میں تلاوت کے دوران وہاں موجود ایک شخص نے مشہور قاری الشیخ محمود القزاز پیسے پھینکنا شروع کیے۔اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد قاری القزاز ایک بیان میں اس پر اپنا رد عمل پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے تعزیتی تقریب میں خلل پیدا ہونے کی وجہ سے تلاوت نہیں روکی بلکہ جاری رکھی۔

اس دوران ایک شخص کا پیسے نچھاور کرنا غیر اخلاقی حرکت اور نا مناسب تھا۔انہوں نے پیر کی شام ٹیلیویژن کو دیئے گئے بیانات میں یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ واقعی حیران تھے یہ کیا ہو رہا ہے۔ انہوں نے تعزیت کے اختتام کے بعد اس فعل کے مرتکب شخص کو مورد الزام ٹھہرایا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ میں نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کرنے کو کہا ہے۔ نیز مجھ پر پیسے نچھاور کرنے کے بجائے یہ رقم سوگواروں کے پاس جانی چاہیے تھی۔معاملہ یہیں نہیں رکا بلکہ مصرمیں قراء کونسل کے سربراہ الشیخ محمد حشد نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’مضحکہ خیز‘ قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button