دبئی میں عراقی طیارے سے ریچھ فرار، تاخیر پر مسافر مشتعل ہوگئے
دبئی میں عراقی طیارے سے ریچھ فرار ہوگیا اور پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی۔
دبئی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) دبئی میں عراقی طیارے سے ریچھ فرار ہوگیا اور پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی۔ عراق کے وزیر اعظم نے تحقیقات کا حکم دیا ہے کہ دبئی ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والے عراقی طیارے کے کریٹ سے ریچھ کیسے فرار ہو گیا۔ پرواز میں تاخیر کے باعث مسافر شدید ناراض ہوگئے اور سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی۔عراقی ایئر ویز نے ہفتے کے روز کہا کہ ریچھ کے فرار کا ذمہ دار وہ نہیں ہیں۔ طیارے کے عملے نے متحدہ عرب امارات میں حکام کے ساتھ کام کیا جس نے ماہرین کو جانور کو بے ہوش کرنے اور اسے طیارے سے ہٹانے کے لیے روانہ کیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کلپ میں جہاز کے کپتان نے جمعہ کو ٹیک آف میں تاخیر پر مسافروں سے معافی مانگتے ہوئے دکھایا گیا کیونکہ کارگو والے حصہ میں ریچھ کریٹ سے فرار ہو گیا تھا۔عراقی ایئرویز نے کہا کہ ریچھ کی نقل و حمل کا طریقہ کار قانون کے مطابق اور بین الاقوامی ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے منظور کردہ طریقہ کار اور معیارات کے مطابق انجام دیا گیا۔
عراقی ایئرویز کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تصدیق کی کہ ریچھ کو عراقی دارالحکومت منتقل کیا جا رہا تھا ۔ عہدیدار نے ریچھ کے مالک کا نام بتانے سے گریز کیا۔ عراق میں شکاری جانوروں کو پالتو جانور کے طور پر رکھنا – خاص طور پر بغداد میں – امیروں میں مقبول ہو گیا ہے۔حکام جنگلی جانوروں کے تحفظ کے لیے قانونی دفعات کو نافذ کرنے کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بغداد کی پولیس نے اس سے قبل شہریوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایسے جانوروں کو شہر کی سڑکوں پر چھوڑے جانے کو روکنے میں مدد کریں۔
تأخر رحلة الخطوط الجوية العراقية المغادرة من دبي إلى بغداد لساعات بعد خروج دب من القفص داخل إحدى حجرات الشحن على متن الطائرة 🐻 pic.twitter.com/7MROPZOJCK
— 👨🏻🇰🇼sahab سحاب 🇰🇼 サハブ👨🏻 (@sahabnews1) August 5, 2023



