
پزا ہاٹ کی آڑ پر جسم فروشی کا کاروبار، 6 ملزمان گرفتار
بہار کے گوپال گنج میں جسم فروشی کا کاروبار کافی تیزی سے بڑھنے لگا ہے
گوپال گنج؍پٹنہ ، 8اگست:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) بہار کے گوپال گنج میں جسم فروشی کا کاروبار کافی تیزی سے بڑھنے لگا ہے۔ پولیس کی لگاتار کارروائی کے بعد بھی یہ کاروبار بدستور جاری ہے۔ یہاں ہوٹل میں لوگوں کو ٹھہرانے کی آڑ میں اس ناجائز کاروبار کو چلایا جاتا ہے۔ تازہ معاملہ گوپال گنج ضلع کے تھاوے سے سامنے آیا ہے، جہاں پولیس ٹیم نے ہوٹل کی آڑ میں جسم فرویشی کا کاروبار کرانے والے گروپ کا انکشاف کیا ہے۔تھاوے تھانہ علاقہ میں پزا ہٹ نام کے ہوٹل پر چھاپہ ماری کرکے ہوٹل مینیجر سمیت چار لوگوں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ ساتھ ہی ہوٹل کے کمرے سے کئی قابل اعتراض سامان بھی پولیس نے برآمد کیا ہے۔ خاتون پولیس کی ٹیم کی اس کارروائی سے پورے علاقہ میں افراتفری مچ گئی ہے۔ایس پی سورن پربھات نے کہا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ تھاوے میں واقع پزا ہٹ نام کے ایک ہوٹل میں جسم فروشی کا کاروبار چل رہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم کے ذریعہ عام وردی میں نظر رکھی گئی اور اس کی تصدیق ہوتے ہی ہوٹل پر چھاپہ مارا گیا۔
چھاپہ ماری کے دوران ہوٹل کے کمروں کی تلاشی گئی۔ تلاشی کے دوران قابل اعتراض حالت میں چار لوگوں کو پکڑا گیا اور تین موبائل بھی ضبط کئے گئے۔ پولیس نے ان سبھی لوگوں کیخلاف آئی پی سی کی مختلف متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرنے جیل بھیجنے کی تیاری شروع کردی ہے۔ ایس پی سورن پربھات نے بتایا کہ ناجائز طریقہ سے جسم فروشی کے دھندے کے خلاف پولیس لگاتار کارروائی کررہی ہے۔ اسی کو لے کر نارائنی ٹیم کی تشکیل کی گئی ہے۔
خاتون پولیس اہلکار سادی وردی میں لگاتار گشت کرتی رہتی ہی۔ یہی وجہ ہے کہ لگاتار اس گروہ میں شامل افراد گرفتار کئے جارہے ہیں۔ وہیں ہوٹل پر بھی پولیس کی گہری نظر ہے۔ مسلسل جانچ کی جارہی ہے۔بتادیں کہ گوپال گنج میں جسم فروشی کا کاروبار چلانے کا یہ کوئی پہلا معاملہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے نگر تھانہ کے چرائی گھر کے پاس، ریلوے اسٹیشن اور ہرکھوآ محلہ کالونی، سادھو چوک اور کچائے کوٹ تھانہ علاقہ کے بیل ونوا میں واقع لائن ہوٹل پر دبش دے کر جسم فروشی کے کاروبار کا پولیس پردہ فاش کرچکی ہے۔



