سرورققومی خبریں

ہریانہ تشدد کے بعد مسلمانوں کے بائیکاٹ کا معاملہ عدالت عظمیٰ پہنچا

ہریانہ کے نوح میوات میں ہونے والے فرقہ وارانہ تصادم کے بعد ایک مسلمانوں کے کھلے عام معاشی بائیکاٹ کی کال کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی گئی

نئی دہلی، 8اگست :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) ہریانہ کے نوح میوات میں ہونے والے فرقہ وارانہ تصادم کے بعد ایک مسلمانوں کے کھلے عام معاشی بائیکاٹ کی کال کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی گئی ہے۔ گڑگاؤں میں چند شدت پسند ہندو تنظیموں کی طرف سے مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کا عہد ،بلکہ حلف لیا گیاتھا ۔ سبل نے اس معاملے کا ذکر کیا اور درخواست کی فوری فہرست طلب کی۔ گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ کی خصوصی بنچ نے دہلی، ہریانہ اور اتر پردیش کے پولیس حکام کو حکم دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی بھی برادری کیخلاف نفرت انگیز تقریر نہ کی جائے یا تشدد یا املاک کو نقصان نہ پہنچے۔

وشو ہندو پریشد کی طرف سے قومی دارالحکومت کے علاقے میں احتجاجی ریلیوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔ اس سال اپریل میں، سپریم کورٹ نے زور دیا تھا کہ آئین ہندوستان کو ایک سیکولر ملک کے طور پر تصور کرتا ہے،جبکہ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دیتا ہے کہ نفرت انگیز تقاریر کے مقدمات پر سخت کاروائی، اور شکایت درج ہونے کا انتظار کیے بغیر مجرموں کے خلاف مذہب سے بالاتر ہوکر فوجداری مقدمات درج کرنا چاہئے۔ہریانہ کے میوات میں نوح میں 31 جولائی کو ایک جنونی ہندؤں کی طرف سے نکالی گئی یاتر ا پر سنگباری کے بعد فرقہ وارانہ جھڑپیں ہوئیں۔ تشدد گروگرام اور ہریانہ کے کچھ اضلاع تک پھیل گیا۔ اس دوران، پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے 7 اگست کو نوح میں انہدام کی مہم پر روک لگا دی جب ضلعی انتظامیہ نے ایک تین منزلہ ہوٹل اور چند میڈیکل شاپس سمیت کچھ عمارتوں کو منہدم کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button