جسم میں ہائی کولیسٹرول کی علامات اور احتیاطی تدابیر
ہائی کولیسٹرول فالج، ہارٹ اٹیک اور دیگر صحت کے مسائل کا باعث بن سکتا ہے
جسم میں ہائی کولیسٹرول کی ممکنہ علامات
جسم میں ہائی کولیسٹرول فالج، ہارٹ اٹیک اور دیگر صحت کے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ اگر آپ کو ہائی بلڈ پریشر ہے یا آپ کی کمر کے گرد گھیرا بڑھ رہا ہے تو یہ کولیسٹرول بڑھنے کی علامت ہو سکتی ہے۔ ایسی صورت میں فوری طور پر کولیسٹرول کی مقدار جانچنے کے لیے ٹیسٹ کرانا ضروری ہے۔
عام علامات:
-
بہت زیادہ پسینہ آنا
گرمیوں میں پسینہ آنا معمول کی بات ہے، لیکن اگر بغیر کسی محنت یا زیادہ سرگرمی کے ضرورت سے زیادہ پسینہ آ رہا ہو تو یہ ہائی کولیسٹرول کی علامت ہو سکتی ہے۔ -
پیروں میں درد
اگر آپ کے پیروں میں بغیر کسی واضح وجہ کے درد ہو، تو یہ ہائی کولیسٹرول کی نشانی ہو سکتی ہے۔ ایسی صورت میں ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر کوئی دوا نہ لیں۔ -
سانس میں دشواری
اگر معمولی چلنے یا ہلکا کام کرنے کے بعد سانس میں دشواری محسوس ہو، تو یہ بھی جسم میں کولیسٹرول کی بڑھتی ہوئی مقدار کی علامت ہو سکتی ہے۔
احتیاطی تدابیر:
-
صحت مند غذا اپنائیں، جن میں سبزیاں، پھل، اور کم چکنائی والی مصنوعات شامل ہوں۔
-
ریگولر ورزش کریں۔
-
نمک اور جنک فوڈ کا استعمال کم کریں۔
-
وقتاً فوقتاً کولیسٹرول کا ٹیسٹ کروائیں۔



