سرورققومی خبریں

مبینہ فلائنگ کسنگ : راہل گاندھی کیخلاف  بھاجپا کی 22 خواتین ممبران پارلیمنٹ صف آرا، اسپیکر سے شکایت

راہل گاندھی نے ایوان میں فلائنگ کس کا اشارہ کیا، سمرتی ایرانی کا الزام

نئی دہلی ،9اگست :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) پارلیمنٹ کی رکنیت بحال ہونے کے بعد لوک سبھا میں آج راہل گاندھی نے پہلی مرتبہ خطاب کیا،اور حکومت پر بہت گرجے ۔ آج عدم اعتماد کی تحریک پر بحث کے دوران پارلیمنٹ میں انہوں نے مبینہ طور پر فلائنگ کس کیا۔ راہل گاندھی کے اس ردعمل کے خلاف بی جے پی کی 22 خواتین ممبران پارلیمنٹ کی طرف سے لوک سبھا اسپیکر سے شکایت درج کرائی گئی ہے۔ وہیں مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے اس کو نازیبا بتایا ہے۔ بتا دیں کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کو ممبر پارلیمنٹ کے طور پر بحال ہونے کے بعد پہلی مرتبہ پارلیمنٹ میں تقریر کی۔راہل گاندھی جب اپنی تقریر ختم کرنے کے بعد پارلیمنٹ سے باہر نکل رہے تھے تو ایک ایسا واقعہ پیش آگیا، جس پر خواتین ممبران پارلیمنٹ نے اعتراض کیا ہے۔ اس وقت مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی عدم اعتماد کی تحریک کے خلاف تقریر کررہی ہیں۔ حالانکہ راہل گاندھی کے ردعمل کا وہ لمحہ کیمرے میں قید نہیں ہوپایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس لمحہ کے گواہ رہے لوگوں کے مطابق جب راہل گاندھی اپنی تقریر کے بعد لوک سبھا ایوان سے باہر نکل رہے تھے تو ان کی کچھ فائلیں گر گئی تھیں۔ جیسے ہی وہ انہیں اٹھانے کیلئے جھکے تو کچھ بی جے پی ممبران پارلیمنٹ ان پر ہنسنے لگے۔اس پر راہل گاندھی نے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کی طرف فلائنگ کس کیا اور ہنستے ہوئے باہر چلے گئے۔ وہیں راہل گاندھی کے اس ردعمل پر تبصرہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ صرف ایک خاتون مخالف شخص ہی پارلیمنٹ میں خواتین کو فلائنگ کس دے سکتا ہے۔

راہل گاندھی نے ایوان میں فلائنگ کس کا اشارہ کیا، سمرتی ایرانی کا الزام

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر دوسرے دن کی بحث کا آغاز راہل گاندھی کی تقریر سے ہوا۔ راہل نے اپنی 35 منٹ کی تقریر میں بھارت جوڑو یاترا اور منی پور کے بارے میں بات کی۔ راہل نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم نے آج تک منی پور کا دورہ نہیں کیا ہے۔ منی پور ان کے لیے ہندوستان نہیں ہے۔ میں ریلیف کیمپ گیا۔ خواتین اور بچوں سے بات کی۔ وزیراعظم نے آج تک ایسا نہیں کیا۔ فوج ایک دن میں وہاں امن قائم کر سکتی ہے۔ آپ ایسا اس لیے نہیں کر رہے کہ آپ بھارت میں منی پور کو مارنا چاہتے ہیں۔ آپ مدر انڈیا کے محافظ نہیں ہیں، آپ بھارت ماتا کے قاتل ہو۔مگر راہل کی تقریر کے جواب میں مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہاکہ راہل بھارت ماتا کو مارنے کی بات کرتے ہیں۔ کانگریس تالیاں بجاتی ہے۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ کس کے ذہن میں خیانت ہے۔ راہل گاندھی کو لے کر بھی ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا۔

اسمرتی نے راہل گاندھی پر خواتین ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ بدتمیزی کا الزام لگایا۔ بی جے پی نے اسپیکر سے اس کی شکایت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں ایک بات پر اپنا اعتراض ظاہر کرنا چاہتی ہوں۔ جن کو مجھ سے پہلے بولنے کا حق دیا گیا تھا وہ آج جاتے وقت بے حیائی کا مظاہرہ کر رہے تھے۔ خواتین ارکان پارلیمنٹ کو صرف ایک بدتمیز شخص ہی فلائنگ کسز دے سکتا ہے۔ ایسی بے عزتی اس ملک کے ایوان میں کبھی نہیں دیکھی گئی۔ یہ اس خاندان کی خصوصیات ہیں۔ ملک کو آج اس کا علم ہوا۔تحریک عدم اعتماد کے دوسرے دن آج راہل گاندھی نے سب سے پہلے تقریر شروع کی۔ انہوں نے منی پور پر بھارت ماتا کے قتل کی بات کی، جس پر حکمران جماعت نے شدید احتجاج کیا۔ اسمرتی پھر بولنے کے لیے کھڑی ہوئی۔

انہوں نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو گھیر لیا۔ اس دوران انہوں نے فلائنگ کس کا ذکر کیا۔بی جے پی ایم پی شوبھا کرندلاجے نے اسپیکر اوم برلا سے راہل گاندھی کی شکایت کی ہے۔ مودی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کے دوران راہل نے 35 منٹ تک بات کی۔پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر دوسرے دن کی بحث کا آغاز راہل گاندھی کی تقریر سے ہوا۔ راہل نے اپنی 35 منٹ کی تقریر میں بھارت جوڑو یاترا اور منی پور کے بارے میں بات کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button