بین الاقوامی خبریںسرورق

امام کعبہ ماہر المعیقلی کی دوران امامت طبیعت خراب، شیخ السدیس نے نمازجمعہ مکمل کی

نماز شروع کرنے کے بعد وہ سورۃ فاتحہ بھی مکمل نہ کر سکے کی ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔

مکہ مکرمہ :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) مکہ مکرمہ میں المسجد الحرام میں شیخ ماہر المعیقلی نے جمعہ کے خطبہ کے اختتام پر تھکاوٹ کے آثار نمودار ہوگئے اور ان کی طبیعت خراب دکھائی دینے لگی۔انہوں نے خطبہ کا اختتام کیا اور کہا ’’ اقم الصلاۃ‘‘ یعنی نماز قائم کریں۔ نماز شروع کرنے کے بعد وہ سورۃ فاتحہ بھی مکمل نہ کر سکے کی ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔ اس مرحلہ پر ان کے پیچھے پہلی صف میں موجود الشیخ عبد الرحمٰن السدیس فوری طور آگے بڑھے اور نماز مکمل کرائی۔

اسی وقت سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیخ ماہر المعیقلی کے لیے پیغامات اور دعاؤں کی اپیل کی جانے لگی۔ لوگوں نے شیخ ماہر المعیقلی کی صحت کے حوالے سے پریشانی کا اظہار کیا۔ بتایا گیا کہ شیخ ماہر کی طبیعت کی خرابی دھوپ کے اثرات کے باعث ہوئی تھی۔مزید برآں حرمین شریفین کے مذہبی امور کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے شیخ ماہر امعیقلی کی صحت کا یقین دلایا ۔

ماہر کو صحت کے ایک سادہ سے مسئلہ کا سامنا تھا۔واضح رہے جمہور علما کی رائے کے مطابق شرعی طور پر یہ جائز ہے کہ وہ ضرورت کے وقت امامت چھوڑ دے اور اپنی جگہ مقتدیوں میں سے کسی کو امام مقرر کردے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ایک مرتبہ فجر کی نماز میں عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کو نماز کی تکمیل کے لیے امام بنایا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button