سرورققومی خبریں

گودھرا ٹرین کیس: تین قصورواروں کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد

عمر قید کی سزا پانے والے تین قصورواروں کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا

نئی دہلی،14اگست:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) سپریم کورٹ نے پیر کے روز 2002 کے گودھرا ٹرین آتشزدگی کے سانحے میں عمر قید کی سزا پانے والے تین قصورواروں کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی زیر صدارت جسٹس جے بی پاردی والا اور منوج مشرا کی بنچ نے 17 سال سے جیل میں قید تینوں قصوروارووں کی اپیل پرسماعت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی ایک شخص کے قتل کا معاملہ نہیں ہے یہ واقعہ بہت سنگین ہے۔ اس لیے ہم اس معاملہ میں اس مرحلے پر ضمانت دینے کے لیے مائل نہیں ہیں۔

تاہم عدالت عظمیٰ نے قصورواروں کی عرضی کو مزید سماعت کے لیے سنگل بنچ کے سامنے درج فہرست کرنے سے اتفاق کیا۔جسٹس چندر چوڑ کی سربراہی والی بنچ نے گجرات حکومت کی طرف سے پیش ہونے سالیسٹر جنرل تشار مہتا اور ملزمان کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ سنجے ہیگڑے کے دلائل سننے کے بعد اپنا حکم جاری کیا۔خیال رہے کہ 2002 میں گودھرا ٹرین سانحے میں 59 لوگوں کی موت ہوئی تھی،اس کے بعد گجرات میں بڑے پیمانے پر منظم مسلم نسل کشی کا بدترین چل پڑا تھا۔ موجودہ پی ایم نریندر مودی گجرات کے وزیراعلیٰ کی کرسی پر فائز تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button