جرائم و حادثات

ممبئی ایرپورٹ پرغیرملکی خاتون مسافرکے بیگ سے ہیروئن ضبط

ممبئی ایرپورٹ پرغیرملکی خاتون مسافرکے بیگ سے ہیروئن ضبط


ممبئی: (اردودنیا.اِن) قطرایرویزفلائیٹ سے جنوبی افریقہ کی ایک خاتون مسافرکے بیگ سے بڑی تعدادمیں ہیروئن اوردیگرمنشیات چھترپتی شیواجی مہاراج ایرپورٹ پراین سی بی افسران نے ضبط کرنے کادعوی کیاہے۔

سمیروانکھیڑے،آئی آرایس زونل ڈائرکٹراین سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ میں تفصیلات کے مطابق معتبرذرائع سے خبرملنے پرچھترپتی شیواجی مہاراج ایرپورٹ پرجنوبی افریقہ کی ایک خاتون مسافرکے بیگ کی تلاشی لینے پرتقریباً ۳؍کلوگرام ہیروئن اوردیگرجنوبی افریقی منشیات ضبط کی گئی۔

خاتون مسافرجوہانسبرگ۔دوحہ۔ممبئی قطرایرویزکی فلائیٹ سے ممبئی ایرپورٹ پہنچی تھی۔ہیروئن ایسی منشیات میں شامل ہے جس کے استعمال سے حمل ساقط ہونے،سنگین قلبی امراض اورزیادہ مقدارمیں استعمال کرنے پرموت واقع ہوسکتی ہے۔اسکے علاوہ ایچ آئی وی،ایڈزاورہیپی ٹائیڑیزجیسی مہلک بیماریاں بھی لاحق ہوسکتی ہیں۔ این سی بی افسران نے متعلقہ قانونی دفعات کے تحت خاتون مسافرکے خلاف معاملہ درج کرلیاہے۔مزیدتفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button