بین ریاستی خبریںجرائم و حادثاتسرورق

شوہر کو الیکشن ٹکٹ دلانے کا لالچ ، بیوی کی اجتماعی عصمت ریزی

یوٹیوبر صحافی اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج

راجستھان/جئے پور-کھٹولی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) یوٹیوب کے ایک صحافی نے خاتون کے شوہر کو ایم ایل اے یا ایم پی کا ٹکٹ دلانے کے نام پر ایک خاتون کی زبردستی عصمت دری کی۔ اس سلسلے میں کھٹولی پولس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے، اس میں اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ خاتون کی جانب سے درج کرائی گئی رپورٹ میں اس نے بتایا ہے کہ اس کے ساتھ تین افراد نے زیادتی کی۔ صحافی مکیش گوسوامی نے خود کو بااثر لوگوں سےتعلق بتایا اور خاتون کے شوہر کو جو کہ بی جے پی لیڈر ہے، اسے بی جے پی سے ایم ایل اے یا ایم پی کا ٹکٹ دلانےکا لالچ دیا۔

یہ معاملہ 14 اگست کا بتایا جا رہا ہے۔ واقعہ کے وقت متاثرہ کا شوہر یوم آزادی کی ترنگا ریلی کے لیے اٹاوہ گیا ہوا تھا، اس دوران تین افراد گھر میں گھس گئے۔ ان لوگوں نے خاتون سے کہا کہ ہم آپ کے شوہر کو ایم پی اور ایم ایل اے کا ٹکٹ دیں گے۔ اس کے بعد وہ اسے زبردستی کرنے لگے۔ خاتون نے احتجاج کیا تو منہ میں کپڑا بھر کر تین افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا، شوہر گھر آیا تو خاتون نے اسے ساری بات بتا دی۔ اس کے بعد دونوں تھانے پہنچے اور مقدمہ درج کرایا۔

کھٹولی پولیس اسٹیشن کے افسر رام سوروپ راٹھور کا کہنا ہے کہ تین لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ، وہ کیس درج کرنے کے بعد تحقیقات کر رہے ہیں۔ متاثرہ خاتون رات کو اپنے شوہر کے ساتھ آئی اور مقدمہ درج کرایا، خاتون کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، پولیس کو دی گئی شکایت میں مبینہ صحافی مکیش گوسوامی اور دیگر کے نام سامنے آئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button