قومی پرچم الٹا لہرانے پر آسام بی جے پی صدر کیخلاف ایف آئی آر درج
یوم آزادی کی تقریبات کے دوران گوہاٹی میں پارٹی ہیڈکوارٹر پر ترنگے کو الٹا لہرانے کے الزام میں آسام بی جے پی کے صدر بھابیش کلیتا کیخلاف ایف آئی آر درج
گوہاٹی،16اگست:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) یوم آزادی کی تقریبات کے دوران گوہاٹی میں پارٹی ہیڈکوارٹر پر ترنگے کو الٹا لہرانے کے الزام میں آسام بی جے پی کے صدر بھابیش کلیتا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق تین لوگوں نے منگل کی شام نوگاؤں صدر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی، جس میں کلیتا پر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاستی بی جے پی لیڈر اس حقیقت سے واقف تھے کہ ترنگا الٹا رکھا گیا تھا اور پھر بھی انہوں نے اسے لہرایا۔جب جھنڈا الٹا لہرانے کی نشاندہی کی گئی تو اس کے بعد اس کی اصلاح کی ۔اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، کلیتا نے بدھ کو بتایا کہ پارٹی کارکنان جو جھنڈا لہرانے کے انچارج تھے، وہ اس بات سے بے خبر تھے کہ اسے الٹا لہرایا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے ہمارے علم میں لائے بغیر اسے الٹا کر دیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد کانگریس نے بھی جم کر بھاجپائی لیڈر کے خلاف تنقید کی ہے ۔
Flag hoisted upside down by @BJP4Assam president @Bhabesh_KalitaR at BJP HQ, Guwahati.
Why is @BJP4India a serial offender?? Is this deliberate?? pic.twitter.com/BSque9BLQa
— Assam Congress (@INCAssam) August 15, 2023



