راجستھان :خاتون اپنے شوہر اور دو بچوں کو چھوڑ کر عاشق کے ساتھ کویت فرار
شوہر نے کہا- عرفان نے اس کا برین واش کیا اور لے گیا
راجستھان:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) راجستھان کے ڈنگر پور ضلع کے چتری تھانہ علاقے کے بھیمائی گاؤں کی ایک شادی شدہ خاتون دیپیکا (دو بچوں کی ماں) عرفان حیدر کے ساتھ کویت گئی۔ اس کو لے کر اہل خانہ اور سماج کے لوگ ڈنگر پور ایس پی آفس پہنچے اور حیدر پر الزام لگایا کہ وہ اسے بیرون ملک لے جا کر مذہب تبدیل کروا رہا ہے۔خاتون کےرشتہ داروں نے ایس پی سے خاتون کو واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ خاتون کے شوہر مکیش پاٹیدار نے بتایا کہ اس کی شادی کو 14 سال ہوچکے ہیں۔ دونوں کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ وہ خود ممبئی میں کام کرتے ہیں۔
چتری (ڈنگر پور) پولیس اسٹیشن کے افسر گووند سنگھ نے کہا: "مکیش پاٹیدار نے 15 جولائی کو اپنی بیوی دیپیکا (35) کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی تھی۔خاتون کے شوہر پاٹیدار نے بتایا کہ 10 جولائی کو بیوی بیمار ہونے کا کہہ کر گجرات کے کھیڈ برہما گئی تھی۔ ۔ وہ اکثر کسی مذہبی مقام پر یہ کہہ کر آتی جاتی تھی کہ وہ بیمار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے دیپیکا سے آخری بار 10 جولائی کی شام بات کی تھی۔ پھر اس نے فون ریسیو نہیں کیا۔ 11 اگست کو اسے بتایا گیا کہ اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔مکیش نے پولیس کو بتایا کہ 12 اگست کو اس نے دیپیکا سے کئی بار بات کی جس کے دوران اس نے اسے بتایا کہ وہ ہسپتال میں داخل ہے۔13 اگست کو دیپیکا نے مکیش کو واٹس ایپ کال کی اور کہا: "آپ مجھ سے ناراض ہیں۔ اس لیے میں باہر آئی ہوں۔ مکیش ممبئی سے ڈنگر پور روانہ ہوئے۔
یہ معاملہ تب سامنے آیاجب دیپیکا کی برقعہ پہنے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس میں وہ گجرات کے نواں نگر ہمت نگر کے رہنے والے عرفان حیدر کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ شوہر نے بتایا کہ ملزم عرفان حیدر اس کی بیوی کو برین واش کر کے لے گیا۔ اسے کویت لے جا کرمذہب تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ۔ ملزم نے دیپیکا کو اصل نام، مذہب اور پتہ چھپا کر اسے دھوکہ دیا۔ پاٹیدار نے کہا کہ شادی شدہ ہونے کے باوجود ملزم عرفان حیدر اسے لے گیا تھا۔ ایسے میں پورے معاملے کو دیکھتے ہوئے اس کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جانی چاہیے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق، چتری پولیس اسٹیشن کے انچارج گووند سنگھ نے کہا، ’’ گمشدگی کی شکایت درج کرائی گئی تھی۔ یہ خاتون اکثر اپنے دوست سے ملنے گجرات کے سابر کانٹھا میں کھیڈ برہما جاتی تھی اور بعد میں معلوم ہوا کہ وہ اسے کویت لے گیا۔ہندو تنظیموں اور پاٹیدار سماج نے ملزم کی گرفتاری اور اس کے خلاف سخت کارروائی کے ساتھ ساتھ اس کی بیوی کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔



