سرورققومی خبریں

ہماچل :پلک جھپکتے ہی کئی گھر زمیندوز، ہولناک ویڈیو وائرل

ہماچل پردیش میں گزشتہ کئی دنوں سے موسلادھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا رکھی

کلو، 24اگست :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) ہماچل پردیش میں گزشتہ کئی دنوں سے موسلادھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا رکھی ہے۔ ریاست سے تباہی کی جو ویڈیو اور تصاویر سامنے آئی ہیں وہ انتہائی پریشان کن ہیں۔ اسی تناظر میں کلو سے بھی تباہی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ ہی دیر میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کئی مکانات زمیندوز ہو گئے۔خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ تباہی کی یہ ویڈیو کلو ضلع کے آنی قصبے میں لینڈ سلائیڈنگ کی ہے۔ ایجنسی کے مطابق پولیس نے اس ویڈیو کی تصدیق کی ہے۔ ریاست میں بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والی تباہی میں اب تک 70 سے زائد افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ سینکڑوں سڑکیں، پل اور مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔ ریاست کے سی ایم نے بتایا تھا کہ اس تباہی میں 10 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button