بین الاقوامی خبریں

اہم سائنسی پیش رفت: سائنسدانوں نے ’’وائی‘‘ کروموسوم کے رازوں کو طشت ازبام کردیا

مردوں میں بانجھ پن پر وسیع پیمانے پر تحقیق کی راہیں کھل گئی ہیں

نیوارک، 25اگست :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)سائنسدان نے مرد حضرات میں پائے جانے والے ’’وائے‘‘ کروموسوم chromosome کو پوری طرح سمجھنے کا دعویٰ کردیا ہے۔ اس اہم پیش رفت کی مدد سے مردوں میں بانجھ پن پر وسیع پیمانے پر تحقیق کی راہیں کھل گئی ہیں۔ سائنس دانوں نے وائے کروموسوم کو ڈی کوڈ کرکے انسانی جینوم کو سمجھنے میں ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔بدھ کے روز محققین نے ”Y” کروموسوم کی پہلی مکمل ترتیب کا انکشاف کیا جو دو جنس کا تعین کرنے والے کروموسوم میں سے ایک ہے۔ دوسرا کروموسوم ”X” ہے۔

وائے کروموسوم خصوصی طور پر باپ سے مذکر اولاد میں منتقل ہوتا ہے۔مرد وائے اور ایکس کروموسوم رکھتے ہیں اور خواتین ایکس کروموسوم کا جوڑا رکھتی ہیں۔وائے کروموزوم پر موجود جین اہم تولیدی افعال کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ سپرم کی پیداوار اور اسی طرح کینسر اور اس کی شدت کے لیے جینیاتی حساسیت میں کردار ادا کرتے ہیں۔ تاہم یہ chromosome اپنی غیر معمولی پیچیدہ ساخت کی وجہ سے پہچاننا مشکل ثابت ہوا ہے۔یو ایس نیشنل ہیومن جینوم ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ایک محقق آرنگ رائے نے بتایا کہ میں اس کا کریڈٹ ترتیب دینے کی نئی تکنیکوں اور کمپیوٹیشنل طریقوں کو دینا چاہوں گا۔

نئی تحقیق سے بنایا گیا نقشہ آخر کار وائے کروموسوم کوڈ پر پہلی مکمل نظر فراہم کر رہا ہے۔ یہ کروموسوم کی لمبائی کے 50 فیصد سے زیادہ کو ظاہر کرتا ہے۔ اس سے قبل کروموزوم کا یہ حصہ نقشوں سے غائب تھا۔ واضح رہے ایکس کروموزوم کی مکمل ترتیب 2020 میں شائع ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button