بنگلورو: ایک شخص نے لائیو ان پارٹنر کو پریشر ککر سے مار ڈالا،ملزم گرفتار
بیگور کے مائیکو لے آؤٹ علاقے میں اپنے ساتھی کو پریشر ککر سے مار کر قتل کر دیا تھا۔
بنگلورو:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) جنوبی بنگلورو میں بیگور پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے مبینہ طور پر بیگور کے مائیکو لے آؤٹ علاقے میں اپنے ساتھی کو پریشر ککر سے مار کر قتل کر دیا تھا۔ متوفی کی شناخت 24 سالہ دیوا کے طور پر کی گئی ہے جو کیرالہ کے ترواننت پورم کا رہنے والا ہے اور ملزم کی شناخت ویشنو کے طور پر کی گئی ہے جو کیرالہ کے کولم کا رہنے والا ہے۔ وشنو فی الحال گرفتار ہے اور بنگلورو پولیس اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ یہ جوڑا پچھلے دو سالوں سے جنوبی بنگلورو کے بیگور میں کرائے کے اپارٹمنٹ میں ایک ساتھ رہ رہا تھا۔پولیس کے مطابق دونوں کالج کے زمانے سے ساتھ پڑھتے تھے۔ویشنوجو ایک مقامی فرم کے ساتھ مارکیٹنگ ایگزیکٹو کے طور پر کام کرتا تھا، مبینہ طور پر جرم کرنے کے بعد فرار تھا اور پولیس اس کی تلاش کر رہی تھی۔ پولیس نے اس کی لوکیشن ٹریس کرکے اسے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق یہ دونوں اکثر زبانی جھگڑے میں ملوث ہوتے تھے اور بعض پڑوسیوں نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس سے قبل کسی بھی فریق کی جانب سے کوئی شکایت درج نہیں کروائی گئی تھی۔
سی کے بابا، ڈی سی پی ساؤتھ بنگلورو پولیس نے کہا، "کل، بیگور تھانے کی حدود میں مائیکو لے آؤٹ علاقے میں یہ دونوں پچھلے دو سال سے ایک ہی مکان میں رہ رہے تھے۔ دونوں کیرالہ کے رہنے والے ہیں۔لڑکی کا تعلق ترواننت پورم سے ہے اور ملزم کولم کا رہنے والا ہے۔وہ سیلز اور مارکیٹنگ کے شعبے میں کام کر رہے تھے۔ کچھ دن سے وشنو اپنی گرل فرینڈ پر شک کرتا تھا، اس بات ہراکثر وہ لڑتے تھے۔ اتوار کو بھی ایسا ہی ہوا اور اس نے لڑکی کو کھانا بناتے ہوئے ککر سے مارا۔ ہم نے دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ واقعہ شام 5 بجے کے قریب پیش آیا۔ہم نے اسے گرفتار کر لیا ہے اور پوچھ تاچھ جاری ہے۔



