شاعرہ مدھومیتا شکلا قتل کیس: 20 سال بعد امرمنی ترپاٹھی اور ان کی اہلیہ مدھومنی کی جیل سے رہائی، وجہ کیا ہے؟
لکھیم پور کھیری کی رہنے والی مدھومیتا 16 سال کی عمر سے شاعری کررہی تھیں
نئی دہلی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) یوپی کے معروف رہنما امرمنی ترپاٹھی اور ان کی اہلیہ مدھومنی ترپاٹھی، جو شاعرہ مدھومیتا شکلا قتل کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، جیل سے قبل از وقت رہا ہو رہے ہیں۔ یہ دونوں گزشتہ 20 سال سے سزا کاٹ رہے تھے۔ لیکن ان کی بگڑتی ہوئی صحت اور اچھے اخلاق کے پیش نظرانکی باقی سزا معاف کر دی گئی ہے۔ دراصل، ریاستی جیل انتظامیہ کے محکمے نے یوپی کی 2018 کی چھوٹ کی پالیسی اور سپریم کورٹ کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے ان کی قبل از وقت رہائی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اگر 60 سال سے زائد عمر کا قیدی 16 سال کی سزا مکمل کر لے تو وہ استثنیٰ کا اہل ہے۔
سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد جہاں ایک طرف کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ دوسری جانب مہاراج گنج کے نوتنوان قصبے میں سابق وزیر کی رہائش گاہ پر ان کے حامیوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ نیتا جی کے مداح مٹھائیاں کھا کر اور ڈھول بجا کر ان کی رہائی کا جشن منا رہے ہیں۔آئیےاس کہانی میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ شاعرہ مدھومیتا شکلا کون ہے اور جس کے قتل کی وجہ سے امرمنی ترپاٹھی کو دو دہائیاں (20 سال) جیل میں گزارنی پڑیں۔
شاعرہ مدھومیتا شکلا۔مدھومیتا شکلا جو کہ 24 سال کی کم عمری میں ہی شاعری کی کانفرنسوں کی زینت بنی تھیں، ان کا تعلق انتہائی سادہ گھرانے سے تھا۔ انہیں شاعری کا شوق تھا اور ان کی پہچان ان کی شاعری سے بننا شروع ہو گئی۔ لیکن 9 مئی 2003 کو لکھنؤ کی پیپر مل کالونی میں انہیں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ مدھومیتا کی عمر 24 سال اور7ماہ کی حاملہ تھی جب اسے قتل کیا گیا۔ امرمنی ترپاٹھی، اس وقت کی بی ایس پی حکومت میں ایک بااثر وزیر اور پوروانچل کے باہوبلی، اور ان کی اہلیہ کو ان کے قتل کی سازش کا قصوروار ٹھہرایا گیا اور 2007 میں دہرادون کی ایک عدالت نے امرمنی اور ان کی اہلیہ کو عمر قید کی سزا سنائی۔ تحقیقات کے دوران یہ الزام لگایا گیا تھا کہ امرمانی کا مدھومیتا شکلا کے ساتھ افیئر تھا۔
اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری کی رہنے والی مدھومیتا 16 سال کی عمر سے شاعری کررہی تھیں۔ وہ نہ صرف شاعری کرتی تھیں بلکہ وہ غزل خود ہی ترنم میں پڑھتی تھیں۔ ان کے لکھے ہوئے اشعار نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی۔ مدھومیتا نے بہت چھوٹی عمر میں ہی اپنی شاعری سے ایک پہچان بنائی تھی۔ دریں اثنا، 2000 اور 2001 کے درمیان، اس نے امرمنی ترپاٹھی سے ملاقات کی، جو اس وقت کی بی ایس پی حکومت میں ایک بااثر وزیر اور پوروانچل کے باہوبلی تھے۔ اس وقت امرمنی ترپاٹھی اتر پردیش کے ایک جانے مانے لیڈر تھے۔ دونوں کی ملاقات جلد ہی دوستی میں بدل گئی اور ان کی قربتیں بڑھنے لگیں۔ کہا جاتا ہے کہ مدھومیتا کا امرمانی کے گھر آنا بہت عام ہو گیا تھا۔ امرمانی کی بیوی اور ماں سے بھی اس کے بہت اچھے تعلقات تھے۔ دونوں کا رشتہ کافی عرصے تک چلا، لوگوں میں اس رشتے کے چرچے تھے لیکن ایک دن اچانک یعنی 9 مئی 2003 کو چونکا دینے والی خبر منظر عام پر آگئی۔
مدھومیتا کا قتل سال 2003 میں ہوا تھا۔لکھنؤ کی پیپر مل سوسائٹی میں صبح سویرے مدھومیتا کو کسی نے گولی مار دی۔ جب پوسٹ مارٹم رپورٹ آئی تو پتہ چلا کہ مدھومیتا 7 ماہ کی حاملہ تھی۔ یہ بات سب سے پہلے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئی، ایسے میں امرمنی اور مدھومیتا کے تعلقات بھی سامنے آئے اور مدھومتی کے گھر والوں نے امرمنی کے خلاف قتل کی سازش کا مقدمہ درج کرایا۔ معاملے کی چھان بین کی گئی تو پتہ چلا کہ مدھومیتا امرمانی کے بچے کی ماں بننے والی تھی۔ اس کیس کی تحقیقات سے یہ بھی واضح ہوا کہ امرمانی اور اس کی بیوی مدھومنی مدھومیتا کے قتل میں ملوث تھے۔ دونوں پر برسوں مقدمہ چلتا رہا۔ مدھومیتا کا خاندان سالوں تک امرمنی کے خلاف ہار مانے بغیر لڑتا رہا۔ آخر کار، 2007 میں، نچلی عدالت نے امرمانی، اس کی بیوی، ایک شوٹر بشمول اس کے بھتیجے کو مجرم قرار دیا۔ امرمانی اور ان کی اہلیہ کو اسی سال عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
امرمانی کون ہے؟امرمانی، ایک گینگسٹر سے سیاست دان بنے اور چار بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں، آخری بار 2002-03 میں مایاوتی حکومت میں وزیر بنے تھے۔ انہوں نے کلیان سنگھ (1997)، رام پرکاش گپتا (1999) اور راج ناتھ سنگھ (2000) کی قیادت والی بی جے پی حکومتوں میں وزیر کے طور پر بھی کام کیا تھا۔ امرمانی نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز مشرقی یوپی میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا سے کیا اور بعد میں کانگریس میں شامل ہو گئے۔ جب انہیں گرفتار کیا گیا تو وہ سماج وادی پارٹی سے وابستہ تھے۔
اس کیس میں، امرمانی ترپاٹھی اور مدھومنی ترپاٹھی کو 25-25 لاکھ کے ذاتی بانڈ اور 25-25 لاکھ کی 4 ضمانتوں پر رہا کیا گیا ہے۔ امرمانی کی جانب سے ڈی ایم آفس میں 6 گاڑیوں کے کاغذات بانڈ کے لیے رکھے گئے تھے۔
امرمنی ترپاٹھی اور ان کی اہلیہ کے رہائی کے حکم پر ان کے بیٹے امانمانی نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں وہی حق ملا ہے جو ہندوستان کے آئین نے ایک عام آدمی کو دیا ہے۔ یہ رہائی بھی قواعد کے تحت ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنے والدین کی رہائی پر آئین، عدالت اور ملک کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔ امانمانی گزشتہ 20 سالوں سے اپنے والدین کے بغیر مقدمہ لڑرہے تھے۔ انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق امانمانی نے کہا کہ اس وقت ان کے والدین کی صحت بہت خراب ہے۔ وہ کچھ دنوں تک بی آر ڈی میڈیکل کالج میں رہیں گے اور علاج کریں گے۔ اس کے بعد ڈاکٹر کی اجازت ملنے کے بعد اس کے مطابق مزید فیصلہ کیا جائے گا۔ اگر ضرورت پڑی تو ڈاکٹر سے مشورے کے بعد بہتر علاج کے لیے کسی بڑے ہسپتال میں بھی لے جائیں گے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق جیل میں سزا کاٹتے ہوئے امرمانی اور ان کی اہلیہ کی صحت زیادہ تر خراب تھی۔ یہی وجہ تھی کہ سزا کے دوران بھی انہوں نے اپنا زیادہ تر وقت گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں گزارا۔ اب بھی وہ بی آر ڈی میڈیکل کالج کے پرائیویٹ وارڈ میں اپنا علاج کروا رہے ہیں۔ امرمنی ترپاٹھی اس اسپتال کے کمرہ نمبر 16 میں زیر علاج ہیں اور ان کی اہلیہ مدھومنی ترپاٹھی بھی داخل ہیں۔
مدھومتی شکلا کی بہن نے احتجاج کیا۔
مدھومیتا شکلا کی بہن ندھی شکلا نے عدالت کے اس فیصلے کی مخالفت کی ہے۔ ندھی کے وکیل نے کہا کہ دونوں مجرم 14 سال سے جیل کی سزا کاٹنے کے بجائے ہسپتال میں ہیں۔ اس پر سپریم کورٹ نے یوپی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آٹھ ہفتوں میں جواب طلب کیا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے درخواست گزار سے کہا کہ اگر ہم آپ سے متفقہوئے تو انھیں واپس جیل بھیج دیں گے۔



