بین ریاستی خبریںسرورق

لالو پرساد یادو کی ضمانت کی درخواست مسترد

لالو پرساد یادو کی ضمانت کی درخواست مسترد


رانچی: (ارددودنیا.اِن)جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)کے صدر لالو پرساد یادوکی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔ 12 فروری کو چارہ گھوٹالہ میں بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالویادوکی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی ہوگئی۔

اگلی تاریخ 19 فروری مقرر کی گئی تھی۔ آج (جمعہ کو) اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔

لالو یادو کے وکلا کے مطابق آر جے ڈی چیف کی آدھی سزاکے لیے دوماہ کاوقت باقی ہے۔ اس بنیاد پر لالویادو کوفی الحال راحت نہیں ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ممکنہ طور پر دو ماہ کے بعد ان کے لیے ضمانت حاصل کرنے کاراستہ صاف ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button