گروگرام:کوچنگ سینٹر کیمپس میں طالبہ کی عصمت دری، ملزم گرفتار
طالبہ کے ساتھ عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا-
نئی دہلی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) دہلی سے متصل ہریانہ کے گروگرام میں ایک کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں زیر تعلیم طالبہ کے ساتھ عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس معاملے میں، کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے ایک ملازم کو مقامی پولیس اسٹیشن نے سینٹر کے احاطے میں ایک 18 سالہ طالبہ کے ساتھ ریپ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ گروگرام پولیس نے بتایا کہ یہ دو دن قبل جمال پور چوک پر واقع کمپیوٹر کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں ہوا تھا۔ پولیس اس معاملے میں مزید کارروائی میں مصروف ہے۔ گروگرام پولیس نے بتایا کہ جمال پور چوک پر واقع کوچنگ سینٹر کے ایک ملازم کو منگل کے روز ایک 18 سالہ طالبہ کے ساتھ دو دن تک ریپ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
تھانہ انچارج کے مطابق ملزم کو منگل کو گرفتار کر کے بدھ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزم کی شناخت 38 سالہ امیش یادو کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس نے شکایت ملنے پر کارروائی کی۔گروگرام پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ دو دن پہلے گڑگاؤں کے جمال پور چوک میں واقع کمپیوٹر کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں پیش آیا۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ملزم نے سنیچر کو سینٹر کے اوپر ایک کمرے میں متاثرہ لڑکی کی عصمت دری کی تھی۔ بعد میں جب وہ انسٹی ٹیوٹ گئی تو اس نے اتوار کو دوبارہ اس کی عصمت دری کی۔ ملزم نے متاثرہ کو یہ دھمکی بھی دی تھی کہ اگر اس نے اپنے گھر والوں کو بتایا یا پولیس کو اطلاع دی تو وہ جان سے مار دے گا۔ لڑکی نے اپنے بہن بھائیوں اور ماں کو واقعہ کے بارے میں بتایا اور پیر کی شام کو شکایت درج کرائی۔
گروگرام پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ واقعہ کے بعد لڑکی اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ شکایت درج کرانے پولیس اسٹیشن پہنچی۔ منگل کو فرخ نگر پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 376B کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی اور یادو کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس اس معاملے میں مزید کارروائی میں مصروف ہے۔



