بین ریاستی خبریں

مغربی بنگال :ممبرانِ ا سمبلی کی تنخواہ میں اضافے کا اعلان

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات (7 ستمبر) کو ایم ایل اے کی تنخواہ میں اضافے کا اعلان کیا۔

کولکاتہ ، 7ستمبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات (7 ستمبر) کو ایم ایل اے کی تنخواہ میں اضافے کا اعلان کیا۔ ایم ایل اے کی تنخواہ میں 40 ہزار روپے ماہانہ اضافہ کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے اسمبلی میں کہا کہ میری تنخواہ میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی ہے، کیونکہ میں طویل عرصے سے کسی قسم کی تنخواہ نہیں لے رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال قانون ساز اسمبلی کے ایم ایل ایز کی تنخواہ دیگر ریاستوں کے مقابلے بہت کم ہے۔ اس لیے ان کی تنخواہ میں 40 ہزار روپے ماہانہ اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ممتا بنرجی نے کابینہ کے وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہ میں اضافہ کیا ہے۔ اب ریاستی وزراء کی ماہانہ تنخواہ 10,900 روپے سے بڑھا کر 50,900 روپے کر دی گئی ہے۔وہیں کابینہ کے وزراء کے معاملے میں یہ رقم 11,000 روپے سے بڑھا کر 51,000 روپے کر دی گئی ہے۔ کابینہ کے وزراء، وزرائے مملکت اور ایم ایل ایز جو ماہانہ تنخواہ کے علاوہ دیگر اضافی الاؤنس حاصل کرنے کے حقدار ہیں، وہی رہیں گے۔

ریاستی حکومت کے ایک اہلکار نے کہاکہ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ایم ایل ایز کو ملنے والی تنخواہ اور الاؤنس سمیت اصل ماہانہ مراعات اب 81,000 روپے ماہانہ کی موجودہ شرح سے بڑھ کر 1.21 لاکھ روپے ہو جائیں گی۔ اسی طرح اب سے وزراء کی اصل ماہانہ تنخواہ 1.10 لاکھ روپے ماہانہ سے بڑھ کر تقریباً 1.50 لاکھ روپے ماہانہ ہو جائے گی۔جمعرات کو ریاستی اسمبلی میں بڑھی ہوئی تنخواہ کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تنخواہ میں اضافے کا فیصلہ اس حقیقت کے پیش نظر کیا گیا ہے کہ مغربی بنگال میں ایم ایل اے کی تنخواہ دیگر ریاستوں کے ایم ایل ایز کی تنخواہ کے مقابلے بہت کم ہے۔تاہم سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ وزراء اور ایم ایل اے کی یہ بڑھی ہوئی تنخواہ ریاستی سرکاری ملازمین کو مزید پریشانی میں مبتلا کر دے گی۔ وہ طویل عرصے سے مرکزی حکومت کے ملازمین کے برابر مہنگائی الاؤنس اور بقایا جات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button