گھوسی ضمنی انتخاب: سماجوادی پارٹی کی جیت ،ناکام امیدوار کی ہار: اکھلیش
ضمنی اسمبلی انتخابات:گھوسی سیٹ بھاجپا کے ہاتھ نکل گئی ،مزید نتائج جانیں
مئو ، 8ستمبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)یوپی کے مئو ضلع کی معروف گھوسی اسمبلی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اس میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے امیدوار سدھاکر سنگھ بڑی جیت ہوئی ہے۔ اس پر ایس پی صدر اکھلیش یادو نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے گھوسی میں جیت کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے گھوسی کے عوام اور پارٹی امیدوار سدھاکر سنگھ کو بھی ان کی جیت پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ گھوسی میں عوام کی بڑی سوچ جیت گئی ہے۔ گھوسی نے ایس پی کے انڈیا اتحاد کے امیدوار کو جتایا ہے اور اب کل بھی یہی نتیجہ آئے گا۔اکھلیش یادو نے کہا یہ مثبت سیاست کی جیت اور فرقہ وارانہ منفی سیاست کی شکست ہے۔ یہ پارٹی کے تنگ نظری اور ذات پات کی غلامی سے اوپر اٹھ کر کام کرنے والے امیدوار کی جیت اور ناکام امیدوار کی شکست ہے۔ یہ سماج کو تقسیم کرنے والی بی جے پی کی تخریب کاری اور منفی سیاست کی عبرتناک شکست ہے۔
یہ جھوٹے پروپیگنڈے اور بیان بازی کی شکست ہے۔ یہ واٹس ایپ اور فیس بک جیسے سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جا رہیی ہے سماجی نفرت، گمراہ کن معلومات اور سیاسی جھوٹ کی شکست ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ کرپشن، مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل کی بھی جیت ہے۔ یہ گرگٹ جیسے امیدواروں کے لیے بھی پیغام ہے کہ عوام نے ان کے اصلی رنگ پہچان لیے ہیں۔ یہ انحراف اور دل بدل کی سیاست کرنے والوں کی شکست ہے۔ یہ بی جے پی کے غرور اور تکبر کو چکناچور کرنے والا نتیجہ ہے۔اکھلیش یادو نے کہا کہ یوپی ایک بار پھر ملک میں اقتدار کی تبدیلی کا لیڈر بنے گا۔ بھارت نے ’انڈیا‘ کو جتانے کی شروعات کر دی ہے، یہ ملک کے مستقبل کی جیت ہے۔ یہ ایسا انوکھا الیکشن ہے جس میں ایک ایم ایل اے جیتا ہے لیکن ہارنے والے کئی پارٹیوں کے مستقبل کے وزیر ہیں۔
ضمنی اسمبلی انتخابات:گھوسی سیٹ بھاجپا کے ہاتھ نکل گئی ،مزید نتائج جانیں
6 ریاستوں کی 7 اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ان سیٹوں پر 5 ستمبر کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ ان میں اتر پردیش میں گھوسی، اتراکھنڈ میں باگیشور، بنگال میں دھوپ گوڑی، جھارکھنڈ میں ڈمری، کیرالہ میں پتھوپلی اور تریپورہ میں دھن پور اور باکسان نگر سیٹیں شامل ہیں۔ بی جے پی نے تریپورہ – دھن پور اور باکسن نگر کی دونوں سیٹیں جیت لی ہیں۔ جے ایم ایم نے کیرالہ میں کانگریس اور جھارکھنڈ میں انڈیا الائنس سے کامیابی حاصل کی ہے۔ اتر پردیش کی گھوسی سیٹ پر سماج وادی پارٹی نے اپنا پھریرا بلند کردیا ہے ، اور بنگال میں ٹی ایم سی جیتیی ہے۔
اتراکھنڈ میں بی جے پی ایک سیٹ جیت گئی ہے۔ان 7 اسمبلی سیٹوں میں سے 5 سیٹیں- گھوسی (یو پی)، باگیشور (اتراکھنڈ)، ڈمری (جھارکھنڈ)، باکسانگر اور دھن پور (تریپورہ) پر انڈیا اتحاد مل کر مقابلہ کر رہا تھا۔ بنگال میں دھوپ گوڑی اور کیرالہ میں پتھوپلی میں انڈیا اتحاد کی جماعتوں نے ایک دوسرے کیخلاف مقابلہ کیا تھا۔ یوپی کی گھوسی سیٹ پر سماج وادی پارٹی کے سدھاکر سنگھ جیت چکے ہیں ، بی جے پی کے دارا سنگھ چوہان کو شکست دی ہے ۔ جولائی میں دارا سنگھ چوہان نے سماج وادی پارٹی سے استعفیٰ دے دیا اور بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ اس کے بعد سے گھوسی سیٹ خالی تھی۔جھارکھنڈ کی ڈمری سیٹ پر انڈیا اتحاد کی جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی بے بی دیوی نے جیت لی ہے۔



