جی 20 سربراہی اجلاس:کریم نگر کی سلور فلیگری بین الاقوامی بن گئی
سلور فیلیگری آرٹ جس نے تلنگانہ کے کریم نگر شہر کو بین الا قوامی شہرت دلائی
حیدرآباد، 9ستمبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) سلور فیلیگری آرٹ جس نے تلنگانہ کے کریم نگر شہر کو بین الاقوامی شہرت دلائی وہ ایک بار پھر بین الا قوامی سطح پر کریم نگر کا نام روشن کرنے جارہا ہے۔ کریم نگر کے سلور فلیگری فنکاروں کے چاندی سے بنائے ہوئے کونارک چکر کو ہندوستان کے سب سے باوقارجی 20 اجلاس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ قومی دارالحکومت نئی دہلی میں جی 20 سر بر اہی اجلاس میں شرکت کرنے والے ہر مندوب کے کوٹ دیکھا جا سکتا ہے۔کریم نگر میں سلور فیگیری کا 400 سال پرانا فن ہے۔ چاندی سے بنی ان اشیاء کی ملک اور بیرون ملک کافی مانگ ہے۔ فی الحال، ہندوستان کی سمٹ میں شریک غیر ملکی مندوبین میں سے ہر ایک کے لباس پر ایک تاریخی پس منظر والے کو نارک چکر کو دیکھا جا سکتا ہے۔
گو لکندہ ہینڈی کرافٹس کریم نگر کی طرف سے کو نارک چکروں کو تیار کرنے کا کام کیا گیا ہے۔کاریگروں نے تین مہینوں میں تقریباً 200 کو نارک چکر بنائے ہیں اور انہیں ایک ماہ سے بھی کم عرصہ قبل اس کے سکریٹری اشوک کمار نے بتایا کہ اگرچہ ہم نے پہلے ہی اس فن میں قومی سطح پر کئی ایوارڈس جیتے ہیں تاہم ہمیں اپنے بنائے گئے فنکارانہ کونارک چکر پر فخر ہے جو بین الاقوامی جی- 20 اجلاس میں شرکت کرنے والوں کے لباس پر نظر آرہا ہے۔کریم نگر کی سلور فلیگری جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے عالمی رہنماؤں کو متاثر کرے گی۔



