بین الاقوامی خبریںسرورق

نوعمر کے ساتھ فحش کلپ شائع کا الزام، ریال میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار

ہسپانوی پولیس نے ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کے تین کھلاڑیوں کو جمعرات کے روز گرفتار کرلیا

میڈرڈ، 15ستمبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)ہسپانوی پولیس نے ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کے تین کھلاڑیوں کو جمعرات کے روز گرفتار کرلیا ان میں سے ایک کی نوعمر کے ساتھ جنسی ویڈیوز شائع کی گئی تھیں۔اسپین کے ادارے ایل کنفیڈینشل کے مطابق تینوں کھلاڑیوں کی گرفتاری جمعرات کو اس وقت عمل میں آئی جب نابالغ کی والدہ کی جانب سے کینری جزیرے کی موگن پولیس میں رپورٹ درج کرائی گئی۔ ماں کے دعوے کے مطابق تینوں کھلاڑیوں میں سے ایک نے جنسی ویڈیوز شائع کیں اوراس کو وائرل کیا۔

جمعرات کی صبح پولیس نے تینوں کھلاڑیوں کو ریزرو ڈویژن کاسٹیلا اور تھرڈ ڈویژن سی سے ریال میڈرڈ کے ٹریننگ گراؤنڈ سے گرفتار کیا اور انہیں ٹریس کینٹوس میں میڈرڈ میونسپلٹی منتقل کر دیا۔کینری جزائر کی جوڈیشل پولیس ان کھلاڑیوں کے بارے میں تحقیقات کی قیادت کر رہی ہے جن کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی۔ تاہم ال کنفیڈینشل ذرائع کے مطابق اس واقعے میں دیگر کھلاڑی بھی ملوث ہو سکتے ہیں جن میں وہ شخص بھی شامل ہے،جو ریال میڈرڈ کی پہلی ٹیم کے لیے کھیلتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button