بین الاقوامی خبریںسرورق

امریکہ: ریکارڈ ساز یخ بستہ سردی اور برف باری، مزید58 ہلاک

امریکہ:ریکارڈ ساز یخ بستہ سردی اور برف باری، مزید58 ہلاک

امریکہ:ریکارڈ ساز یخ بستہ سردی اور برف باری، مزید58 ہلاکنیویارک: (ایجنسیاں)متحدہ امریکہ میں تقریباً ایک ہفتے سے مؤثر سردی کی شدید لہرسے اموات کی تعداد بڑھتے ہوئے 58 تک ہو گئی ہے۔ریاست ٹیکساس سمیت ملک کے اندرونی اور جنوبی علاقے شدید برفباری، یخ بستہ ہواؤں ، اور نا مساعد موسمی حالات سے دو چار ہیں۔اطلاع کے مطابق شدید سردی اور مختلف حادثات سے اب تک 58 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

امریکہ:ریکارڈ ساز یخ بستہ سردی اور برف باری، مزید58 ہلاک
Getty images

اطلاعات کے مطابق یخ بستہ سردی سے کم از کم 6 افراد اپنے اپنے گھروں میں ٹھٹھر کر دم توڑ گئے ہیں ،تو اپنی گاڑیوں میں داخل ہوتے ہوئے گرمی حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے متعدد افراد کاربن مونو آکسائیڈ جیسی زہریلی گیس سے متاثر ہوئے ہیں،جبکہ بعض اپنے گھروں میں گرمی کے لیے آگ جلاتے وقت اس کی زد میں آتے ہوئے ہلاک ہوئے۔

#winter-storm, #Us-weather,
Reuters

امریکی قومی محکمہ موسمیات نے ٹیکساس میں ہفتے بھر کے دوران نقطہ انجماد سے 18 سینٹی گریڈ نیچے تک رہنے والے درجہ حرارت کے اختتام ِہفتہ سے دن کے وقت 10 سینٹی گریڈ تک بڑھنے نیز رات کے وقت دوبارہ سے منفی میں جانے کی پیشن گوئی کی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ برف باری اور یخ بستہ ٹھنڈ کل سے جنوبی ریاستوں ورجینیا، میری لینڈ اور پنسلووینیا سے شمال مشرقی ریاستوں کی جانب بڑھ رہی ہے، ٹیکساس میں بجلی کی عدم ترسیل کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔

45 تا 50 ارب ڈالر کا نقصان

ان ریاستوں میں پانی کی پا ئپ پھٹنے سے پانی کی عدم ترسیل کا سامنا ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے کل رات ٹیکساس کے گورنر ایبٹ سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی اضافی امداد کے معاملے پر بات چیت کی۔بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں شدید سردی کی لہر 45 تا 50 ارب ڈالر کے نقصان کا موجب بنی ہے۔

ہیری اور میگھن نے شاہی خاندان کو خیرباد کہہ دیا: شاہی محل

متعلقہ خبریں

Back to top button