بین الاقوامی خبریں

سفارت خانے کی جگہ کے تعین کے لیے اماراتی وفد کی اسرائیل آمد

سفارت خانے کی جگہ کے تعین کے لیے اماراتی وفد کی اسرائیل آمد

سفارت خانے کی جگہ کے تعین کے لیے اماراتی وفد کی اسرائیل آمد

مقبوضہ بیت المقدس : (ایجنسیاں)اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے متعدد سفارت کار اور اعلیٰ عہدیداروں کا ایک وفد تل ابیب پہنچا ہے۔ وفد کی آمد کا مقصد سفارت خانے کے قیام کے لیے جگہ کا تعین کرنا ہے۔عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 6 اماراتی عہدیدار اور سفارت کار خصوصی طیارے پر گذشتہ روز تل ابیب پہنچے۔

سفارت خانے کی جگہ کے تعین کے لیے اماراتی وفد کی اسرائیل آمد

اخباری رپورٹس کے مطابق اماراتی سفارت کاروں کو تل ابیب میں مختلف املاک دکھائی گئیں جنہیں اماراتی سفارت خانے کے طورپر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ہرٹزیلیا میں اسرائیل میں متعین اماراتی سفیر محمد آل خاجہ کی رہائش گاہ کے لیے عمارت مختص کی جا رہی ہے۔ اماراتی سفیر آئندہ ماہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گا۔

انڈونیشیا، موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کی زد میں

متعلقہ خبریں

Back to top button