بارش اور پابندیوں کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ

مقبوضہ بیت المقدس: (ایجنسیاں) اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے کڑی پابندیوں اور شدید بارش کے باوجود ہزاروں فلسطینیوںنے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔اطلاعات کے مطابق بیت المقدس بالخصوص پرانے بیت المقدس میں فلسطینی نمازیوں کی نقل وحرکت پر کڑی پابندیاں عائد کیں۔
بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے لیے غرب اردن سے آنے والے نمازیوں کی تین بسیں روک دیں۔مقامی ذرائع کے مطابق پرانے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے اطراف میں دسیوں پولیس اہلکار اور فوجی تعینات کیے گئے۔ پولیس کی گشتی پارٹیوں کی بڑی تعداد فلسطینی نمازیوں کو روکنے کی کوشش کرتے رہے۔
نماز جمعہ کی ادائی کے بعد باب الاسباط اور دوسرے دروازوں سے باہر نکلنے والے نمازیوں کو روک دیا۔جمعہ کو علی الصباح صہیونی فوج اور پولیس نے مسجد اقصیٰ کے اطراف کو گھیرے میں لے لیا تھا۔
ادھر مسجد اقصیٰ کے امام الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ اسرائیلی ریاست کرونا وبا سے غیرقانونی فائدہ اٹھا کر مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کی سازشوں کو آگے بڑھا رہا ہے۔ جمعہ کے روز 15 ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز ادا کی۔ 40 روز مسجد اقصیٰ میں نماز پر پابندی کے بعد کل جمعہ کو فلسطینیوں نے قبلہ اول میں نماز جمعہ ادا کی۔



