کناڈا : خالصتانی لیڈر گینگ وار میں ہلاک، پنجاب سے جعلی پاسپورٹ پر ہوا تھا فرار
خالصتانی رہنما سکھدل سنگھ گل عرف سکھا ڈناکے Sukhdool کو بھی کینیڈا میں قتل کر دیا گی
نئی دہلی، 21ستمبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) خالصتان کے حامی رہنما ہردیپ سنگھ ننجر کے قتل پر ہندوستان اور کینیڈا میں آمنے سامنے ہیں، اسی دوران ایک اور خالصتانی رہنما سکھدل سنگھ گل عرف سکھا ڈناکے Sukhdool کو بھی کینیڈا میں قتل کر دیا گیا ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق وہ پنجاب سے جعلی پاسپورٹ بنوا کر کناڈا فرار ہو گیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کناڈا کے وقت کے مطابق سکھا کو تقریباً پانچ گھنٹے بعد قتل کر دیا گیا، اسے کناڈا کے شہر ونی پیگ میں گولی مار دی گئی۔سکھدل سنگھ عرف سکھا دونیکے نے 2017 میں جعلی دستاویزات کی بنیاد پر کینیڈا فرار ہونے کے لیے پاسپورٹ اور پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ حاصل کیا، حالانکہ اس کے خلاف سات مجرمانہ مقدمات درج تھے۔ پولیس سے ملی بھگت سے اس نے کینیڈا کا ویزا حاصل کیا تھا۔ دونیکے کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پنجاب پولیس کے دو اہلکاروں پر اس کی مدد کرنے کا الزام تھا، بعد میں انہیں موگا پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔



