قومی خبریں

راہل گاندھی اسٹیشن پہنچے، قلیوں کا ڈریس پہن کر سامان بھی اٹھایا

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی ٹرک ڈرائیوروں اور مکینک کے بعد اب قلیوں کے بیچ پہنچے

نئی دہلی، 21ستمبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی ٹرک ڈرائیوروں اور مکینک کے بعد اب قلیوں کے بیچ پہنچے۔ راہل گاندھی نے آنند وہار آئی ایس بی ٹی، دہلی کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے قلیوں سے بات کی اور ان کی وردی پہنے ہوئے سامان بھی اٹھایا۔ کانگریس نے اسے راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کہا ہے۔کانگریس نے ٹویٹ کیا کہ راہل گاندھی جی نے آج دہلی کے آنند وہار ریلوے اسٹیشن پر قلی ساتھیوں سے ملاقات کی۔

حال ہی میں، ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں ریلوے اسٹیشن کے قلیوں نے ان سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ آج راہل جی ان کے ساتھ تھے۔وہ اسٹیشن پہنچے، اوربغور ان کی باتیں سنیں، بھارت جوڑو یاترا جاری ہے۔اس سے قبل راہل گاندھی نے دہلی-چندی گڑھ قومی شاہراہ پر ٹرک ڈرائیوروں کے ساتھ اپنے سفر کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا اور اس دوران ان کے ساتھ ہونے والی گفتگو بھی۔

کانگریس نے بتایا تھا کہ راہل نے یہ سفر ٹرک ڈرائیوروں کے مسائل سننے کے لیے کیا تھا۔ کچھ دنوں بعد راہل گاندھی قرول باغ بائیک مارکیٹ پہنچے، جہاں انہوں نے مکینکوں سے بھی بات کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button