سرورققومی خبریں

بہار میں انسانیت شرمسار,1500 کے قرض کا سود نہ چکانے پر دلت خاتون کو کیا گیا برہنہ

1500 روپے کے قرض کا سود نہیں چکانے پر دبنگوں نے ایک دلت خاتون کو بے دردی سے پیٹا۔

 پٹنہ،25ستمبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)بہار کی راجدھانی پٹنہ کے خسروپور تھانہ علاقے کے موسم پور گاؤں سے بڑی خبر آرہی ہے، جہاں 1500 روپے کے قرض کا سود نہیں چکانے پر دبنگوں نے ایک دلت خاتون کو بے دردی سے پیٹا۔ اس دوران دبنگوں نے دلت خاتون کو برہنہ کیا اور اسے مبینہ طور پر پیشاب بھی پلایا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ ہفتہ کی رات دیر گئے پیش آیا۔ زخمی خاتون خسروپور پی ایچ سی میں زیر علاج ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔اس سلسلے میں متاثرہ نے گاؤں کے پرمود کمار سنگھ، اس کے بیٹے پیوش کمار اور تین چار دیگر لوگوں کیخلاف کھسروپور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزمین کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی شروع کردی ہے۔ تاہم پولیس نے مارپیٹ کے واقعہ کو قبول کرتے ہوئے دلت خاتون کو برہنہ کرنے اور اسے پیشاب پلائے جانے کے واقعہ سے مکمل طور پر انکار کر دیا ہے۔

واقعہ کے بارے میں پوچھے جانے پر متاثرہ نے بتایا کہ دو سال قبل اس کے شوہر نے گاؤں کے پرمود کمار سنگھ سے 1500 روپے ادھار لیے تھے، جسے اس نے گذشتہ سال ہی واپس کر دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پرمود سنگھ مسلسل سود کی رقم کا مطالبہ کر رہا تھا۔ آشا دیوی نے بتایا کہ کل دیر رات پرمود کمار سنگھ اور اس کے حامی ان کے گھر آئے، انہیں زبردستی اٹھا کر اپنے گھر لے گئے اور اس کی شدید پٹائی کی۔ اس دوران دبنگوں نے اسے برہنہ کیا اور پیشاب بھی پلایا۔ متاثرہ کے بہنوئی اور واقعے کے ایک عینی شاہد نے گاؤں کے پرمود کمار سنگھ اور اس کے بیٹے پیوش کمار پر آشا دیوی کو برہنہ کرنے اور مارنے کا الزام بھی لگایا ہے۔جب اس پورے معاملے کے بارے میں پوچھا گیا تو فتح کے ڈی ایس پی سیارام یادو نے مارپیٹ کے واقعہ کو قبول کرتے ہوئے ایک دلت خاتون کو برہنہ کرنے اور اسے پیشاب پلانے کے واقعہ سے مکمل طور پر انکار کیا ہے۔

ڈی ایس پی نے بتایا کہ پولیس تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ متاثرہ خاتون نے 5-6 سال قبل پرمود کمار سنگھ سے اپنے ایک جاننے والے کو 6000 روپے ادھار دیئے تھے، جسے وہ شخص واپس نہیں کر سکا۔ انہوں نے بتایا کہ پرمود کمار سنگھ اور اس کے حامیوں نے اس معاملے کو لے کر اس پر دباؤ ڈالنے کے لیے خاتون کی پٹائی کی تھی۔ ڈی ایس پی نے بھی ملزمین کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس وقت پولیس مفرور ملزمین کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار مہم میں مصروف ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button