جب سالگرہ پارٹی پر بن بلایا مہمان ریچھ آدھمکا-وائرل ویڈیو
ان کی دوست، انجیلا جو اس خوفناک منظر کو کیمرے میں قید کر رہی تھیں
میکسیکو :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) ایک ناقابل تصور منظر میں، ایک بھوکا ریچھ ایک پبلک پارک میں جنم دن مناتے بچے اور ماں سے محض چند انچ کے فاصلے تک آپہنچا۔ایک خوفناک ویڈیو میں دیکھایا جاسکتا ہے کہ پارک میں بیٹھی ماں اپنے 15 سالہ بیٹے کے ساتھ کھانا کھا رہی تھی جب اچانک سیاہ ریچھ میز پر چڑھ آیا۔تفصیلات کے مطابق، میکسیکو سٹی کی سلویا میکیاس Silvia Macías اپنے بیٹے سینٹیاگو کی 15 ویں سالگرہ منانے کے لیے شمالی شہر مونٹیری کے مضافات میں واقع چپنک پارک گئی ، جسے ڈاؤن سنڈروم ہے۔
کچھ ہی دیر بعد جب وہ اپنے لایا ہوا کھانا کھانے بیٹھ گئے، تو اچانک ریچھ نکل آیا اور میز پر کود کر سامنے موجود کھانوں کو کھانے لگا۔اس دوران وہاں موجود ان کی دوست، انجیلا کی طرف سے بنائی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ میکیاس ریچھ کے منہ سے محض چند انچ کے فاصلے پر بیٹھے ہوئی ہیں، اور انہوں نے سینٹیاگو کی آنکھوں کو اپنے ہاتھ سے ڈھانپ رکھا ہے۔
ان کا مقصد انہیں چھپانا تھا تاکہ ریچھ کو اسے ایک چیلنج سمجھ کر حملہ نہ کرے۔اس کے علاوہ میکاس نے دی ایسوسی ایٹڈ پریس کے ساتھ ایک انٹرویو میں یاد کیا کہ اس وقت "سب سے تشویشناک بات یہ تھی کہ سینٹیاگو خوفزدہ ہو سکتا ہے،” "وہ جانوروں سے بہت ڈرتا ہے، بلی یا کتا، کوئی بھی جانور اسے بہت ڈراتا ہے۔اسی لیے میں نے اس کی آنکھوں کو ڈھانپ لیا، کیونکہ میں نہیں چاہتی تھی کہ وہ اسے دیکھے اور چیخے یا بھاگے۔ مجھے ڈر تھا کہ اگر وہ ڈر گیا یا چیخا یا ریچھ کو ڈرایا تو ریچھ رد عمل ظاہر کرے گا۔
Black bear joins the family picnic pic.twitter.com/IxGbNNjtGm
— Crazy Clips (@crazyclipsonly) September 27, 2023
ان کی دوست، انجیلا جو اس خوفناک منظر کو کیمرے میں قید کر رہی تھیں نے اس دوران خود کو کافی بے بس محسوس کیا اور اس ڈراؤنے خواب کے ختم ہونے کا انتظار کرتی رہیں۔پھر انہوں نے میز پر ایک پلیٹ دیکھی جس سے کھانا ریچھ نے نہیں کھایا تھا۔ انہوں نے جانور کو دکھانے کے بعد کھانے کی اس پلیٹ کو دور پھینک دیا۔ توقع کے مطابق جانور نے کھانے کا تعاقب کیا اور انجیلا نے اپنی ،میکاس اور ان کے بیٹے کی جان بچالی۔



