قومی خبریں

انناؤ اسکینڈل میں عصمت دری کی افواہیں مہنگی پڑیں

کرنے

 ادت راج کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی

لکھنؤ : (اردودنیا.اِن)ہفتہ کے روز یوپی کے اناؤکے صدر کوتوالی میں کانگریس کے رہنما ادت راج کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ یہ الزام ہے کہ ادت راج نے ببورہا گاؤں کی دلت لڑکیوں کی ہلاکت کے معاملہ میں سوشل میڈیا پر ایک گمراہ کن مواد پوسٹ کیا تھا۔

اب ادت راج کا کہنا ہے کہ ا ن کی پرانی پارٹی بی جے پی کی سابق ایم پی ساویتری بائی پھولے کی باتوں پر اعتماد کرکے پوسٹ کیا تھا۔

واضح ہو کہ یہ ایف آئی آر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر درج کیا گیا ہے۔اناؤ میں دلت لڑکیوں کی ہلاکت کے متعلق سوشل میڈیا پرکئی افواہیں پھیلنا شروع ہوگئی ہیں، جس کی وجہ سے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گمراہ کن خبریں پوسٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

دراصل کانگریس کے رہنما ادت راج اناؤکیس کے متأثرہ خاندان سے ملنے گئے تھے۔ لیکن پولیس نے متأثرین کے اہل خانہ کو ان سے ملنے نہیں دیا۔ اس کے بعد کانگریس کے رہنما ڈاکٹر ادت راج نے میڈیا کو بتایا تھا کہ بچیوں کے ساتھ زیادتی کا واقعہ بھی ہوسکتا ہے۔ یوگی حکومت اس کیس کو دبارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب لڑکیوں نے زہر کھایا تو پھر ان کے ہاتھ پاؤں کیوں بندھے تھے؟

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پولیس پورے معاملہ کو ٹھنڈے بستے میں ڈالنا چاہتی ہے ۔ سابق رکن اسمبلی ادت راج نے ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔ ادت راج نے کہا کہ میرے خلاف ایف آئی آر درج کیاگیا ہے ۔ اناؤ کیس میں کل میں نے ساوتری بائی پھول سے بات کی تھی، وہ ہمارے ساتھ 5 سال ایم پی رہی ہیں، وہ متاثرین کے اہل خانہ سے بمشکل مل پائی ہے، اتنی جدوجہد کے بعد جب وہ دھرنے پر بیٹھیں،تو ان کو متأثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے دیا گیا۔

پھر ہم نے ان سے اس واقعہ کی حقیقت جاننی چاہی ، تو ساوتری بائی پھول نے کہا کہ متأثرین کے اہل خانہ یہ کہہ رہے ہیں کہ لڑکیوں کے ساتھ عصمت دری کی گئی اور اُسے جلادیاگیا ہے ۔ بار بار میں نے ساویتری بائی پھولے سے پوچھا۔میں نے یہ بھی بتایا کہ میں ٹویٹ کرنے جا رہا ہوں، ٹوئٹ کردوں؟ انہوں نے کہا کہ کردیں ۔

ادت راج کے مطابق مجھے معلوم ہوا کہ میرے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا گیا ہے ، اس سلسلے میں مجھے کوئی کاپی نہیں ملی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ متأثرین کی والدہ یہ بھی کہہ رہی ہے کہ لڑکیوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button