اسپورٹسسرورق

کرکٹر شیکھر دھون کا عائشہ مکھرجی سے ہوا طلاق، سامنے آئی بڑی وجہ

شیکھر دھون کو دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ (فیملی کورٹ) نے اہلیہ عائشہ مکھرجی سے طلاق کو منظوری دے دی

نئی دہلی ، 6اکتوبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) ہندوستانی کرکٹ ٹیم سے باہر چل رہے تجربہ کار بائیں ہاتھ کے سلامی بلے باز شیکھر دھون کو دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ (فیملی کورٹ) نے اہلیہ عائشہ مکھرجی سے طلاق کو منظوری دے دی ہے۔ عدالت نے تسلیم کیا کہ بیوی نے شیکھر دھون کو اپنے اکلوتے بیٹے سے برسوں تک الگ رہنے پر مجبور کرکے ذہنی تکلیف دی۔ فیملی کورٹ کے جج ہریش کمار نے طلاق کی درخواست میں دھون کے ذریعہ اپنی بیوی کیخلاف لگائے گئے سبھی الزامات کو تسلیم کیا۔فیملی کورٹ نے کہا کہ دھون کی اہلیہ نے یا تو مذکورہ الزامات کی مخالفت نہیں کی یا اپنا دفاع کرنے میں ناکام رہی۔ دھون نے طلاق کی درخواست میں کہا تھا کہ ان کی بیوی نے انہیں ذہنی ظلم کا نشانہ بنایا ہے۔

تاہم عدالت نے جوڑے کے بیٹے کی مستقل تحویل پر کوئی حکم دینے سے انکار کر دیا۔عدالت نے دھون کو ہندوستان اور آسٹریلیا میں مناسب مدت کے لئے اپنے بیٹے سے ملنے اور ویڈیو کالز پر اس سے بات چیت کرنے کا حق دیا۔ عدالت نے دھون کی اہلیہ عائشہ کو تعلیمی کیلنڈر کے دوران اسکول کی چھٹیوں کی کم از کم نصف مدت کیلئے بچے کو دھون اور اس کے خاندان کے افراد کے ساتھ رات بھر رہنے سمیت ملاقات کے مقصد سے ہندوستان لانے کا حکم بھی دیا۔عدالت نے کہا کہ درخواست گزار شیکھر دھون ایک مشہور بین الاقوامی کرکٹر ہیں، خیال رہے کہ عائشہ اور شیکھر کی شادی 2012 میں ہوئی تھی جن کا ایک بیٹا بھی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button