سرورققومی خبریں

کوکین اسکینڈل: پامیلا گوسوامی کابڑاخلاصہ،


کولکاتہ:(اردودنیا.اِن)کولکاتہ میں کوکین رکھنے کے الزام میں گرفتار بی جے پی لیڈر پامیلا گوسوامی نے بڑا الزام عائد کیا ہے۔ پامیلا نے الزام لگایا ہے کہ اس معاملے میں کیلاش وجے ورگیہ کے قریبی راکیش سنگھ کو گرفتار کیا جانا چاہئے۔ پامیلا کا کہنا ہے کہ راکیش سنگھ نے ہی اسے پھنسانے کی سازش کی ہے۔

 وجئے ورگیہ کے قریبی لیڈرکانام بھی آیاسامنے

ساتھ ہی راکیش سنگھ نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ راکیش سنگھ نے کہا ہے کہ اگر یہ الزام ثابت ہوا تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کولکاتہ پولیس اور ٹی ایم سی کچھ بھی کرسکتے ہیں، اگر الزام کہیں سے بھی ثابت ہوجاتا ہے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا لیکن اس کے لئے ثبوت دینا پڑے گا۔

اس سوال کے جواب میں راکیش سنگھ نے کہاکہ یہ ممتا بنرجی کی سازش ہے۔ بی جے پی کو توڑنے اور بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ آج نے کیلاش وجے ورگیہ کا نام لیا، کل امت شاہ کا نام لے گی۔ آج تک میں نے چائے نہیں پی ، لیکن میرا نام کوکین میں جوڑا جاسکتا ہے۔ اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئے۔ کولکاتہ پولیس بی جے پی کو بدنام کرنے کے لئے سیاست کر رہی ہے، ہم خوفزدہ نہیں ہیں۔پامیلا گوسوامی کے بارے میں راکیش سنگھ نے مزید کہاکہ اس لڑکی کے والد نے چار ماہ قبل پولیس اسٹیشن میں شکایت کی تھی کہ میری لڑکی نشے کی عادی ہے،

ہم اپنی لڑکی کو نکالنا چاہتے ہیں،ہم بی جے پی کے عام کارکن ہیں۔ اب بی جے پی کے مزید لیڈر بدانتظامی کریں گے۔ مغربی بنگال پولیس نے کوکین رکھنے کے الزام میں بی جے پی کی نوجوان لیڈر پامیلا گوسوامی کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے پامیلا کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ نیو علی پور کے علاقے میں این آر ایونیو پر اپنی کار میں سوار تھی۔ پولیس نے ان سے تقریبا 100گرام کوکین برآمد کیا۔

پامیلا گوسوامی25 فروری تک پولیس حراست میں، ٹویٹر پر ٹرینڈہوا’کوکین جیوی‘

کوکین سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار بی جے پی یووا مورچہ کی لیڈر پامیلا گوسوامی کو 25 فروری تک پولیس تحویل میں بھیج دیا گیا تھا۔ بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کی ریاستی سکریٹری پامیلا گوسوامی کو اپنے دوست پروبیر کمار ڈے کے ساتھ جمعہ کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔

کولکاتہ پولیس کے عہدیداروں نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے کار روکی اور تلاشی کے دوران اس کے ہینڈبیگ اور کار سے 100 گرام کوکین برآمد ہوا۔پامیلا کو منشیات کے معاملے میں گرفتاری کے بعد سے ہی بی جے پی بھی بیک فوٹ پر آگئی ہے۔

پامیلا کی گرفتاری کے بعد سے ہی وہ سوشل میڈیا پر بڑے چرچے میں ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا بے تکا طنزیہ اب سوشل میڈیا صارفین پامیلا کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے اور # کوکین جیوی‘ ٹویٹر پرٹرینڈکرنے لگا۔پامیلا کی گرفتاری کے بعد ایک پولیس افسر نے کہاکہ گوسوامی کچھ عرصہ سے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھی،

ہمیں معلوم ہوا کہ وہ اپنے ساتھی پربیر کے ساتھ خریدار کو منشیات کی فراہمی کے لئے آرہی ہے۔ ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ پامیلا گوسوامی بھارتیہ جنتا پارٹی کی یووا مورچہ کی ریاستی سکریٹری ہیں۔ پامیلا بہت سرگرم رکن ہے اور سوشل میڈیا پر پارٹی سے متعلق اپڈیٹس پوسٹ کرتی ہے۔ پامیلا گوسوامی نے 2019 میں بی جے پی یووا مورچہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

انہوں نے ماڈلنگ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ اس کے بعد انہوں نے بطور ائیرہوسٹس بھی کام کیا، بعد میں وہ بنگالی ٹیلی ویژن کی دنیا میں داخل ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button