دسترخوانسرورق

رسوئی,کباب اور آپ کا دسترخوان-✍️عرشی دلدارؔ بنگلور

سب سے پہلے ایک پیالہ لیں اس میں قیمہ اور باقی سارے اجزاء ڈال کر سب کو خوب اچھی طرح مکس کریں۔

چپلی کباب

اجزاء: بیف کا قیمہ۔ ایک کلو، گندم کا آٹا۔ چار کھانے کے چمچ، لال مرچ پائوڈر۔ ایک کھانے کا چمچ، پیاز(کٹی ہوئی)۔ ایک عدد، زیرہ۔ ایک چائے کا چمچ، گرم مسالہ۔ ایک چائے کا چمچ، ہرا دھنیا۔ چار کھانے کے چمچ، نمک۔ حسب ذائقہ، ہری مرچیں۔ تین عدد، ثابت دھنیا (کوٹا ہوا)۔ ایک چائے کا چمچ، انڈا ایک عدد، انار دانہ، ایک چائے کا چمچ، تیل ایک چائے کا چمچ، بیکنگ پائوڈر، آدھا چائے کا چمچ، ٹماٹر(کٹے ہوئے)، دو عدد، تیل فرائی کرنے کیلئے حسب ضرورت۔

ترکیب: سب سے پہلے ایک پیالہ لیں اس میں قیمہ اور باقی سارے اجزاء ڈال کر سب کو خوب اچھی طرح مکس کریں۔ پھر ہاتھوں سے گول کباب بنالیں اور ہلکے تیل میں توے پر انہیں فرائی کریں۔ یاد رہے کہ تلنے سے پہلے درمیان میں ٹماٹر کا ٹکڑا رکھیں اور ٹماٹر والی سائیڈ پہلے فرائی کریں۔ گرم نان اور دہی کے ساتھ چپلی کباب نوش فرمائیں۔

چکن ریشمی کباب

درکار اجزاء: چکن کا قیمہ۔ آدھا کلو (گرائنڈ کیا ہوا)، لہسن ادرک پیسٹ۔ ایک چائے کا چمچ، پیاز(کٹی ہوئی)۔ ایک عدد، کالی مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ، الائچی(پسی ہوئی)۔ ایک چائے کا چمچ، سفید زیرہ پائوڈر۔ آدھاچائے کا چمچ، کالا ز یرہ پائوڈر۔ آدھاچائے کا چمچ، لال مرچ۔ ایک چائے کا چمچ، دار چینی پائوڈر۔ آدھا چائے کا چمچ، سفید مرچ پائوڈر۔ آدھا چائے کا چمچ، کریم۔ تین چائے کے چمچ، دہی۔ تین چائے کے چمچ، بیکنگ پائوڈر۔ ایک چٹکی، ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی)۔ پانچ عدد، تیل۔ تین کھانے کے چمچ، نمک۔ حسب ذائقہ۔

ترکیب: سب سے پہلے چوپر لیں اور اس میں تیل کے علاوہ باقی تمام اجزاء ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔ اس کے بعد ہاتھوں کو تیل کی مدد سے گریس کرکے قیمے کی بالز بنالیں اور ان کو سیخ پر لگا کر کباب کی شکل دے دیں۔ اب اسے کوئلوں پر پکائیں، بیک کرلیں یا پھر فرائی کرکے کوئلوں کا دھواں دے لیں۔ جب کباب تیار ہوجائیں تو سرونگ پلیٹ میں رکھ کر سبزیوں سے گارنش کرکے پیش کریں۔

توا کباب

اجزاء: چکن قیمہ۔600گرام، نمک۔حسبِ ذائقہ، ہلدی پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ، لال مرچ پاؤڈر۔ایک کھانے کا چمچ، اجوائن آدھا چائے کا چمچ، ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، پودینہ ایک کھانے کا چمچ، ہری مرچ 4 عدد، گرم مسالہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، زیرہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ، چوپڈ پیاز 2عدد، چوپڈ دھنیے کے پتے ایک کھانے کا چمچ، کٹی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ، دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ۔

ترکیب: ایک باؤل میں قیمہ، نمک، ہلدی، لال مرچ پاؤڈر، کٹی لال مرچ، اجوائن، گرم مسالہ، دھنیا پاؤڈر، پیاز، دھنیے کے پتے، ہری مرچیں، پودینہ اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔اب اپنے ہاتھوں پر تیل لگا کر سیخ پر کباب لگائیں۔پھر ایک توے پر تیل گرم کر کے اس پر کباب رکھیں اور ڈھکن سے ڈھانپ کر تین سے چار منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ اب ڈھکن اٹھا کر کباب کی سائیڈ پلٹ لیں اور دوبارہ ڈھکن سے ڈھانپ کر دو سے تین منٹ کے لئے دَم پر رکھ دیں۔ لیجیے اسپیشل توا کباب تیار ہیں، دھنیے کے ساتھ سجاکر کے پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button