بین ریاستی خبریںسرورق

بی جے پی لیڈرنکلابنگلہ دیشی

بی جے پی لیڈرنکلابنگلہ دیشی

بی جے پی کے پورے ملک میں سی اے اے لاگوکرنے کی ضدپرسوالیہ نشان؟
ممبئی: (اردودنیا.اِن)اب تک بی جے پی کانگریس پر مسلم پرتقسیم کی سیاست کا الزام عائد کرتی رہی ہے۔ اب کانگریس نے بی جے پی پر سنگھ جہاد پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔ مہاراشٹر کانگریس کے ترجمان سچن ساونت نے شمالی ممبئی بی جے پی اقلیتی سیل کے صدر روبل شیخ کو بنگلہ دیشی بتایا ہے۔

بی جے پی لیڈرنکلابنگلہ دیشی ، کیایہ بی جے پی کا ’سنگھ جہاد‘ ہے ؟

سچن ساونت نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی بنگلہ دیشی اقلیتی سیل صدر کی حیثیت سے کام کر رہا ہے تو کیا بی جے پی سی اے اے میں کچھ نئی ترمیم بھی کرے گی؟۔سچن ساونت کا الزام سنگین ہے کیونکہ حالیہ دنوں میں امت شاہ نے بنگال کے دورے کے دوران بنگلہ دیشی ہندو دراندازوں کے بارے میں بات کی تھی۔

سی اے اے کے ذریعہ اس سے شہریت کا وعدہ کیا گیا تھا۔ اسی کے ساتھ ہی بی جے پی لیڈر رام کدم نے کانگریس کے الزامات پر صفائی پیش کی ہے۔ رام کدم نے کہا کہ کانگریس کے الزامات من گھڑت ہیں۔کانگریس کے ترجمان سچن ساونت نے جمعہ کو ایک ویڈیو ٹویٹ کیا۔

اس میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کے نارتھ ممبئی اقلیتی سیل کے صدر روبل شیخ بنگلہ دیشی نکلے ہیں۔ ویڈیو میں ساونت نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کے کچھ عہدیدار گاؤ ماتا کی اسمگلنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔

ایک بنگلہ دیشی شہری جو اقلیتی سیل کے چیئرمین کی حیثیت سے بی جے پی میں کام کر رہا تھا۔ کیا بی جے پی کے لئے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) میں کوئی الگ ترمیم کریگا؟۔

متعلقہ خبریں

Back to top button