سرورققومی خبریں

فلسطین مارچ پر اے ایم یو کے چار اسٹوڈنٹس کیخلاف ایف آئی آر درج

اتر پردیش پولیس نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے چار اسٹوڈنٹس کے ایک خلاف ایف آئی آر درج کی

علی گڑھ ، 11اکتوبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) اتر پردیش پولیس نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے چار اسٹوڈنٹس کے ایک خلاف ایف آئی آر درج کی ہے جن پر ایک فلسطین مارچ کے دوران مبینہ طور پر بھڑکاؤ تقریریں کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔اسرائیل کی حمایت میں بی جے پی حامیوں کے ایک گروپ کی جانب ریلی نکالنے اور ’جئے شری رام‘ کے نعرے لگانے کے فوری بعد مذکورہ طلبا نے یہ مارچ نکالا تھا۔درایں اثناء جواہر لال نہرو یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایک اسٹوڈنٹس کے ایک سیکشن نے فلسطین کے ساتھ اظہار یگانگت کیا۔ ایکس پر متعدد لوگوں نے اسرائیل کو ’قابض‘ملک کہا اور فلسطین کی ’آزادی‘ کی مانگ کی ہے۔جے این یو اسٹوڈنٹس یونین صر ایشا گھوش نے ایکس پر لکھا کہ ایک قابض اور ظالم ملک (اسرائیل) کو ’دفاع کے حق‘ کے متعلق بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔آج کامریڈ چیگویرا کو ان کی موت کے دن یاد کیا جا رہا ہے اور انہوں نے سالوں قبل کہا تھا ’’مادر وطن یا موت‘‘۔آل انڈیا اسٹوڈنٹس اسوسیشن نے فلسطین کے ساتھ اظہار یگانگت کیا اور علاقے میں امن کی بحالی کی مانگ کی ہے۔

ایک پوسٹ جس کو بعد میں حذف کر دیا گیا تھا جامعہ کے نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا نے علاقے میں اسرائیل کی موجودگی کو دہشت گردی قرار دیا۔ڈی ائی ایس ایس سی نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ ہم فلسطینی عوام کے اور فلسطینی مجاہدین آزادی کے ساتھ اسرائیل کے نوآبادیاتی آبادکاری کے خلاف جدوجہد میں اظہار یگانگت میں کھڑے ہیں۔درایں اثناء سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر ہنگامہ آرائی کے پیش نظر یوپی پولیس نے فلسطین کی حمایت میں اظہار یگانگت مارچ نکالنے پر چار اے ایم یو اسٹوڈنٹس کیخلاف ایف ائی آر درج کی ہے۔مذکورہ ایف ائی آر ائی پی سی کی دفعات 153 اے، 188 اور 505 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button