
پی ایف آئی کے ٹھکانوں پر این آئی اے کی چھاپہ ماری
کالعدم تنظیم پی ایف آئی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے، قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ملک بھر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے ہیں
نئی دہلی ، 11اکتوبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) کالعدم تنظیم پی ایف آئی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے، قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ملک بھر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ تحقیقاتی ایجنسی نے دہلی این سی آر، یوپی، مہاراشٹر اور راجستھان میں پی ایف آئی سے وابستہ لوگوں کے کئی مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ دہلی کے پولس اسٹیشن حوض قاضی علاقے کے بلی ماران میں این آئی اے نے چھاپہ مارا۔اس کے علاوہ دہلی-این سی آر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی این آئی اے کا جامعہ نگر اور دارالحکومت دہلی کے پرانی دہلی کے کچھ علاقوں میں تلاشی مہم جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی راجستھان کے ٹونک سمیت کئی مقامات پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔
این آئی اے نے مہاراشٹر اور یوپی میں بھی چھاپے مارے ہیں۔این آئی اے کی ٹیم پرانی دہلی کے بلی ماران میں ممتاز بلڈنگ میں تلاشی لے رہی ہے۔ این آئی اے کے ساتھ مقامی پولیس بھی موجود ہے۔ پی ایف آئی پر این آئی اے کی بڑی کاروائی، دہلی، یوپی سمیت کئی ریاستوں میں چھاپے ممبئی کے وکرولی علاقے میں 7/11 ٹرین بم دھماکوں کے ملزم واحد شیخ کے گھر پر این آئی اے کا چھاپہ جاری ہے۔ این آئی اے نے ممنوعہ پی ایف آئی کے خلاف چھ ریاستوں میں چھاپے مارے۔گزشتہ سال وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ بہار کے دوران گڑبڑ پیدا کرنے سے متعلق ایک معاملے کے سلسلے میں این آئی اے نے بدھ کو چھ ریاستوں میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ عہدیداروں نے کہا کہ این آئی اے نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ارکان کے خلاف جولائی 2022 میں پی ایم مودی کے دورہ کے دوران گڑبڑ پیدا کرنے کی مجرمانہ سازش رچنے پر مقدمہ درج کیا ہے۔



