قومی خبریں

اسمبلی انتخابات:امیدواروں کے اخراجات پر الیکشن کمیشن سخت

پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخیں سامنے آگئی ہیں۔

نئی دہلی ، 14اکتوبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخیں سامنے آگئی ہیں۔ پارٹیاں اپنے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کرنے میں مصروف ہیں اور الیکشن کمیشن ہر طرح کی سرگرمی پر اپنی گہری نگاہ بنائے ہوئے ہے۔ انتخابی کمیشن کی طرف سے امیدواروں اور سیاسی پارٹیوں کو لے کر کئی اہم فیصلے لیے گئے ہیں۔ اس بار امیدواروں کے ذریعہ کیے جانے والے خرچ کی ریٹ لسٹ بھی تیار کر دی گئی ہے۔ اس لسٹ میں انتخابی تشہیر کے دوران چائے، کافی، سموسا، رس گلہ، آئسکریم سمیت ہر سامان کی قیمت طے کر دی گئی ہے۔یہ سبھی خرچ امیدوار کے اکاؤنٹ میں جوڑا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انتخابی کمیشن نے انتخابی مواد اور جلسہ میں استعمال کی جانے والی سبھی چیزوں کی قیمت مقرر کر دی ہے۔ کمیشن اپنی ریٹ لسٹ کے مطابق ہی امیدوار کے اخراجات کا اندازہ لگائے گا۔ دراصل انتخاب کے دوران امیدواروں لاکھوں کروڑوں روپے خرچ کر دیتے ہیں، لیکن اب ایسا ممکن نہیں ہو سکے گا۔

انتخابی کمیشن کی طرف سے امیدواروں کے ہر خرچ پر نظر رکھی جائے گی۔ ضلع انتخابی افسر کی طرف سے ہر امیدوار کے خرچ کی مانیٹرنگ کا انتظام کیا جائے گا۔انتخابی کمیشن نے انتخابات کے دوران استعمال ہونے والے سامان کی ایک ریٹ لسٹ تیار کی ہے۔اس ریٹ لسٹ کے مطابق ایک پلاسٹک کرسی 5 روپے، پائپ کی کرسی 3 روپے، وی آئی پی کرسی 105 روپے، لکڑی کی ٹیبل 53 روپے، ٹیوب لائٹ 10 روپے، ہیلوجین 500 واٹ 42 روپے، 1000 واٹ 74 روپے، وی آئی پی صوفا سیٹ 630 روپے فی روز کے حساب سے جوڑا جائے گا۔ اسی طرح انتخابی پروگرام کے دوران کھانے کی چیزوں پر بھی انتخابی کمیشن کی نظر رہے گی۔

اس میں آم کے لیے 63 روپے، کیلا کے لیے 21 روپے، سیب کے یے 84 روپے، انگور کے لیے 84 روپے فیلو کلو رقم طے کی گئی ہے۔ آر او پانی کے 20 لیٹر والے بوتل کے لیے 20 روپے اور کولڈ ڈرنک-آئسکریم کے لیے پرنٹ ریٹ جوڑے جائیں گے۔ گنے کا رَس ہر چھوٹا گلاس 10 روپے، برف کی سلّی 2 روپے اور ہر پلیٹ کھانے پر 71 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پلاسٹک جھنڈا 2 روپے، کپڑے کا جھنڈا 11 روپے، اسٹیکر چھوٹا 5 روپے، پوسٹ 11 روپے، کٹ آو?ٹ ووڈن، کپڑا اور پلاسٹک کے 53 روپے فی فیٹ، ہورڈنگ 53 روپے، پمفلٹ 525 روپے فی ہزار کے حساب سے خرچ امیدوار کے کھاتے میں جوڑا جائے گا۔ْ

انتخابی کمیشن کی ریٹ لسٹ پر مزید نظر ڈالی جائے تو امیدوار 5 سیٹر کار پر روزانہ 2625 روپے، منی بس 20 سیٹر پر 6300 روپے، 35 سیٹر بس پر 8400 روپے خرچ کر سکتے ہیں۔ ٹیمپو کا ریٹ 1260 روپے، ویڈیو ویب کا 5250 روپے، گاڑی ڈرائیور کے لیے 630 روپے روزانہ کے حساب سے امیدوار خرچ کر سکتے ہیں۔ انتخابی کمیشن کی ریٹ لسٹ کے مطابق امیدوار چائے 5 روپے، کافی 13 روپے، سموسا 12 روپے، رس گلہ 210 روپے کلو کے حساب سے خرید سکتا ہے۔

اس کے علاوہ مزید کئی چیزیں ہیں جس کی قیمت انتخابی کمیشن نے طے کر دی ہیں۔واضح رہے کہ انتخابی کمیشن کو انتخابی تشہیر میں خرچ کی گئی رقم کی تفصیل دینا لازمی ہوتا ہے۔ 2018 کے اسمبلی انتخاب میں جن امیدواروں نے انتخابی خرچ کی تفصیل نہیں دی، ان کے خلاف انتخابی کمیشن کی طرف سے بڑا ایکشن لیا گیا ہے۔ حال ہی میں انتخابی کمیشن نے راجستھان کے 46 لیڈران کو نااہل قرار دیا ہے اور ان کے انتخاب لڑنے پر روک لگائی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button