جیک لین فرنانڈیز کے لیے ٹھگ سکیش چندرشیکھر رکھےگا ورَت
کروڑوں روپے کی ٹھگی کے معاملے میں دہلی کی جیل میں بند مہاٹھگ سکیش چندرشیکھر نے ایک بار پھر بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو خط لکھا ہے۔
نئی دہلی، 14اکتوبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) کروڑوں روپے کی ٹھگی کے معاملے میں دہلی کی جیل میں بند مہاٹھگ سکیش چندرشیکھر نے ایک بار پھر بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو خط لکھا ہے۔ اس خط میں سکیش نے کہا ہے کہ جیک لین اور میرے آس پاس پھیلی منفی باتوں کو دور کرنے کے لیے وہ اس بار نوراتری میں ورَت (روزہ) رکھے گا۔ اسے یقین ہے کہ ماں بھوانی کا کرم اس پر ضرور برسے گا۔سکیش نے اپنے اس خط میں جیک لین فرنانڈیز کی خوبصورت کی تعریف بھی کی ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ دوحہ ایونٹ میں وہ بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں۔ جلد ہی دونوں پھر سے ایک ساتھ رہیں گے۔
سکیش نے ساتھ ہی یہ بھی لکھا ہے کہ ’’دنیا کا کوئی جیل مجھے تم سے (جیکلین فرنانڈیز) دور نہیں کر سکتا۔ سکیش کے مطابق وہ پورے 9 دن ورَت رکھے گا۔ ماں شکتی کا رحم برسے گا اور جلد ہی سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیش نے جو خط لکھا ہے اس میں تذکرہ کیا ہے کہ جلد ہی خوشیاں لوٹنے والی ہیں۔ سچائی کا وقت آ گیا ہے۔ وہ اسے (جیکلین) پاگلوں کی طرح پیار کرتا ہے۔ اس کے خلاف جو بھی الزامات ہیں، وہ سچ کبھی ثابت نہیں ہوں گے۔ الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ سکیش خط میں آگے لکھتے ہیں ’’فکر مت کرو۔ میں تمھاری مدد کے لیے ہمیشہ تیار رہوں گا۔ مجھے پتہ ہے کہ تم (جیکلین) مجھ سے کتنی محبت کرتی ہو۔ میں تمہارے لیے جی رہا ہوں۔ تم میری لائف لائن ہو۔



