سرورقفلمی دنیا

سونم کپور نے اسرائیل فلسطین جنگ پر خاموشی توڑ دی، کہا اسرائیلی بچوں کا تحفظ اخلاقی ذمہ داری ہے تو غزہ کے آدھے لوگ بچے ہیں

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سونم کپور نے اسرائیل اور حماس جنگ پر اپنا ردعمل ظاہر کیا

نئی دہلی ، 17اکتوبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سونم کپور نے اسرائیل اور حماس جنگ پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے، جس میں کئی بے گناہ لوگوں کی جانیں تلف ہو گئی ہیں اور عالمی معیشت کو بھی بڑا دھچکا لگا ہے۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ غزہ کی آدھی آبادی بچوں پر مشتمل ہے۔سونم کپور نے ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ اگر ہم اسرائیلی بچوں کی حفاظت کو اپنی اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہیں تو فلسطینی بچوں کی حفاظت بھی ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔ دونوں طرف کے بچوں کی زندگی یکساں معنی رکھتی ہے۔ اگر آپ اسرائیل یا غزہ میں سے کسی ایک کے شہریوں کی زندگیوں کی پرواہ کرتے ہیں، تو آپ کو حقیقت میں انسانی زندگی کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

سونم کپور نے ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ اگر ہم اسرائیلی بچوں کی حفاظت کو اپنی اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہیں تو فلسطینی بچوں کی حفاظت بھی ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔ دونوں طرف کے بچوں کی زندگی یکساں معنی رکھتی ہے۔ اگر آپ اسرائیل یا غزہ میں سے کسی ایک کے شہریوں کی زندگیوں کی پرواہ کرتے ہیں، تو آپ کو حقیقت میں انسانی زندگی کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ سونم کپور نے اس سے پہلے اسرائیل حماس تنازع پر گیگی حدید کی پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں لکھا تھاکہ میری ہمدردیاں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو اس ناحق سانحے کا شکار ہوئے ہیں۔ اس جھگڑے میں آئے روز بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہیں، جن میں زیادہ تر بچے ہیں۔ سونم کپور نے پہلے کہا تھا کہ تشدد اور موت ہمیں کہیں نہیں لے جاتی۔ یہ صرف ہمارے اندر موجود انسانیت کو ختم کر تے ہیں۔ مہاتما گاندھی کا عدم تشدد مضبوط لوگوں کا ہتھیار ہے۔ عدم تشدد اور سچائی کو الگ الگ نہیں دیکھا جا سکتا۔ ہم اپنے خیالات، اقوال اور اعمال سے مکمل طور پر عدم تشدد کے متلاشی نہیں بن سکتے، لیکن عدم تشدد ہمارا مقصد ہونا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button